تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 178
تاریخ احمدیت 178 (۵) دوسری قوموں کے مذہبی پیشواؤں کے متعلق اسلامی احکام (۶) مضمون کہ اسلامی تعلیم کے مطابق ہر قوم میں رسول آئے ہیں۔(۷) ( دین حق ) اور دیگر شرائع کی باہمی نسبت اور ان کا مقابلہ (۸) یہودیت اور اسرائیلیت کے متعلق اسلامی پیشگوئیاں۔(۹) مسیح ناصری کے حقیقی اور مزعومہ معجزات (۱۰) وفات مسیح از روئے انجیل و تاریخ (۱۱) اشتراکیت اور سرمایہ داری اور نظامِ اسلامی کا مقابلہ (۱۲) وحی و الہام کی حقیقت اور اس کا اجراء (۱۳) ختم نبوت کی حقیقت (۱۴) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عدیم المثال مقام اور آپ کا افضل الرسل ہونا (۱۵) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات (۱۶) مسیح کے نزول ثانی کا وعدہ (۱۷) مسیح موعود کے نزول کی حقیقت (۱۸) حضرت مسیح موعود کے لٹریچر کی اہمیت اور یہ کہ دوسرے مسمانوں نے بلکہ دوسری قوموں نے اسے کس طرح غیر شعوری طور پر اپنایا ہے اور اپنا رہے ہیں۔(۱۹) ( دینِ حق ) میں روحانیت (۲۰) ( دینِ حق ) کی اخلاقی تعلیم (۲۱) ( دینِ حق ) میں جہاد کی حقیقت (۲۲) ضبط تولید کا مسئلہ (۲۳) اسلامی پردہ کی حقیقت اور یہ کہ کس طرح پردہ کے باوجود عورتیں ترقی کر سکتی اور قومی زندگی میں حصہ لے سکتی ہیں (۲۴) تعدد ازدواج اور یہ کہ یہ تعلیم خاص انفرادی اور قومی ضروریات کے لئے ہے اور اس کی خاص شرائط ہیں (۲۵) خلافت کی حقیقت اور اس کی ضرورت اور اہمیت (۲۶) ( دینِ حق ) کا اقتصاری نظام اور سود اور بیمہ وغیرہ کے مسائل (۲۷) ( دینِ حق ) کا تعزیری نظام وغیرہ وغیرہ۔ان میں سے اکثر عنوان بظاہر سادہ نظر آتے ہیں مگر تحقیق یعنی ریسرچ کرنے والوں کے لئے ان میں ایسی طویل اور بیچ دار وادیاں موجود ہیں کہ ان میں طور پر گھومنے والا دنیا کے لئے ایک بہت دلکش اور نیا عالم پیدا کرسکتا ہے۔کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ :- بیادر ذیل مستان تا به بینی عالمی دیگر بہشتے دیگر و ابلیس دیگر آدم دیگر پس اے نو جوانو ! آؤ اور اس چمنستان کی وادیوں میں گھوم کر دنیا کو نئے علوم سے شناسا کرو۔آؤ اور ( دینِ حق ) کی نشاۃ ثانیہ کی تعمیر میں حصہ جلد ۲۰