تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 150
تاریخ احمدیت 150 جلد ۲۰ کے سامنے انگریزی اور اردو زبان میں پیش کرنا۔۵۔اسلام کے بنیادی ارکان کے سلسلہ میں مفصل علمی مضامین اور ان کا فلسفہ اور فضائل بیان کرنا۔۶۔حضرت مصلح موعودؓ کے گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں سوونیئر کا نمبر شائع کیا گیا تا کہ سوونیئر کے فنڈز اکٹھا کر کے گولڈن جوبلی (جو کہ آئندہ سالوں میں متوقع تھی) کے موقع پر حضور اقدس کی خدمت میں مجلس کی طرف سے تحفہ پیش کرنا مقصود تھا اور اس وقت کراچی میں پریس کا قیام مدنظر تھا۔سوونیئر کی اشاعت کے فوائد :- ۱- بیرون ممالک میں جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات اور تبلیغی مساعی کا ریکارڈ اور دین حق کے لئے محمد ثابت ہونا۔۲- خدام الاحمدیہ کا تعارف اور اس کی مساعی کی رپورٹ۔۳- سوونیئر کا اکثر پڑھے لکھے لوگوں تک پہنچنا۔-۴- حضرت مسیح موعود اور خلفاء کرام علاوہ دیگر نا در تصاویر کا منظر عام پر لانا۔۵- نادر مسودات کی اشاعت جس میں THE GREAT MIRZA GHULAM AHMED کے عنوان پر امریکی اخبار میں مضمون کی اشاعت۔۶- قرآن پاک ، ترجمہ تفسیر اور احادیث معہ ترجمہ و تشریح کی اشاعت۔۷- کتب حضرت مسیح موعود کے خلاصہ کا بیان۔علمی ، معلوماتی ، دینی مضامین کی علماء کرام کی طرف سے اشاعت کے علاوہ بیرون ممالک سے جماعت احمدیہ میں نئے داخل ہونے والوں کے انفرادی انٹرویوز اور جماعت احمدیہ کے بارے میں تاثرات کی اشاعت بعنوان " FROM CHURCH TO MOSQUE" شامل ہیں۔۹ - خدام کی اس سوونیئر کے ذریعہ ( دینِ حق ) اور احمدیت کی اشاعت کے لئے ٹریننگ اور واقفیت پیدا کرنا تا کہ آئندہ آنے والوں کے لئے مفید ثابت ہو سکے۔سوونیئر کی اشاعت کے لئے عہد یداران کی شاندار مساعی پہلے سوونیئر سے لے کر ۱۹۷۱ء تک اس کی اشاعت کے لئے جن عہد یداروں نے اس مساعی میں حصہ لیا ہے ان کے نام ترتیب وار ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو