تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 105
تاریخ احمدیت 105 اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الن برادران جماعت احمد یہ راولپنڈی اصر آپ کے امیر نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں خلافت ڈے پر کچھ الفاظ کہوں جو ٹیپ ریکارڈر کے ذریعہ ریکارڈ کر لئے جائیں اور پھر جماعت کو سنا دیئے جائیں۔خلافت ڈے میں خلافت کے متعلق میرا کچھ کہنا تو میرے خیال میں مناسب نہیں ہے اس لئے کہ خلافت کے متعلق بات کرنے کا تعلق جماعت سے ہے خود خلیفہ سے نہیں۔کیونکہ اپنے متعلق بات کہنی آداب کے خلاف ہوتی ہے۔مگر خلافت کے ساتھ تعلق رکھنے والی ایک بات ایسی ہے جو میں کہہ سکتا ہوں اور مجھے کہنی چاہئے بلکہ زور سے کہنی چاہئے اور وہ یہ کہ خلافت خدا تعالیٰ کی قائم کردہ چیز ہے اور قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب تک سچی خلافت رہے سچا دین بھی جماعت میں قائم رہتا ہے۔اور سچے دین کا قائم رکھنا اور ( دین حق کو دنیا میں غالب کرنا یہ ہر سچے مومن کا فرض ہے۔پس اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ ( دین حق ) کے لئے اور دین کے استحکام کے لئے اور دین کی درستی اور اصلاح کے لئے میں آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیشہ اپنی زندگیوں کو خلافتِ احمدیہ کے استحکام اور قیام کے لئے خرچ کریں۔اور اس کام کے لئے اگر جان کی بازی بھی لگانی پڑے تو اس سے دریغ نہ کریں۔کیونکہ یہی ایک ذریعہ ہے جو قرآن کریم کے قول کے مطابق ( دینِ حق ) کو مستحکم بنا سکتا ہے اور دین کی اشاعت اطراف عالم میں کروا سکتا ہے۔اور آپ لوگوں نے جو احمدیت قبول کی ہے تو اسی لئے کی ہے کہ ( دینِ حق ) کو دنیا میں مستحکم کریں اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت اور خدائے واحد کی حکومت کو دنیا میں قائم کریں۔اس مقصد میں کوئی جلد ۲۰