تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 78 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 78

نہیں ہوئی تھی۔یہ جلدیں غالبا مرزا ناصر احمد کی ولایت سے واپسی پر میں نے اس کے ذریعہ سے مصر سے منگوائی تھیں۔اس خط سے اس شبہ کا بھی ازالہ ہوجاتا ہے جو بعض دوستوں نے اپنے خطوں میں ظاہر کیا ہے جو یہ ہے کہ مولوی عبد المنان کو امریکہ بھجواکر چو ہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے فتنہ کا دروازہ کھولا۔اور ان کے دوستوں کو جھوٹے پروپیگنڈا کا موقعہ دیا۔مگر جیسا کہ چو ہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے خطہ سے ظاہر ہے انہوں نے موجودہ حالات کے علم سے پہلے یہ کوشش کی مفتی اور اس خیال سے کی تھی کہ حضرت خلیفہ اول کے بیٹوں میں سے ایک ہی بیٹے کو کچھ علمی شغف ہے اور وہ علمی مجالس میں آجائے تو اس طرح شاید سلسلہ کو کچھ فائدہ پہنچ جائے گا۔چونکہ عبد المنان صاحب تحریک جدید کے ایک عہدہ پر مقرر تھے اس لئے چوہدری صاحب کا یہ سمجھنا مشکل تھا کہ وہ یاران کے گہرے دوست کوئی بات سلسلہ کے خلاف کریں گے۔انہیں کیا معلوم تھا کہ چو ہدری غلام رسول ۳۵۶ ختم کے لوگ اخباروں میں ان کو حضرت مولانا عبد المنان کر کے لکھیں گے چوہدری صاحب نے مولوی عبد المنان وکیل التصنیف کی سفارش کی۔انہوں نے حضرت مولانا عبدالمنان کی سفارش نہیں کی تھی۔اس لئے ان پر الزام لگانا درست نہیں اور جیسا کہ انہوں نے لکھا ہے الاعمال بالنیات پر ان کی نیت کو دیکھنا چاہیے جو ظاہر ہے عمل کو نہیں دیکھنا چا ہیے۔ہاں لوگ واقعات کے ظاہر ہو جانے کے بعد بھی ایسے لوگوں میں گھتے ہیں وہ اپنے عمل سے اس بات کا ثبوت دے دیتے ہیں کہ ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں وَ سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ واخر دعوما ان الحمد لله رب العالمين دیقیہ حاشیہ منٹ سے آگے) اور خلافت لائبریری ربوہ میں موجود ہے اس کے مرتب نامور مصری عالم احمد عبد الرحمن النباء الساعاتی - اناشر مطبعة الاخوان المسلمين سن اشاعت جلد ۲۱ ۱۳۷ مطابق شفت ۱۹۵۷ء : له الشعراء ۲۲۸ ه روزنامه الفضل ربوه سر اکتوبر ۱۹۹۶ء صفحه على