تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 535
۵۲۰ تضورعلیہ السلام کی عربی کتابوں کے سارے حوالہ جات مکل طور پر آجائیں اور ن کا ترجمہ بھی حاشیہ میں درج کر دیا جائے تا کہ مکمل صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر سے احباب فائدہ اٹھا سکیں اس لیے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی کتب کے حوالہ جات کے اردو ترجمہ کے لیے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مندرجہ ذیل ارکان پرمشتمل ایک کمیٹی مقرر فرما دی۔مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری، مولانا قاضی محمد نذیر صاحب، مولوی ابو المنیر نورالحق صاحب مینجنگ ڈائریکٹر ادارۃ المصنفین اس کمیٹی نے بڑی محنت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی کتب میں بیان شده تفسیر آیات قرآنی کا اردو میں ترجمہ کیا جس کی تعریف حضرت خلیفۃ المسیح نے اس رنگ میں فرمائی کہ یہ ترجمہ ایسا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوتا کہ عربی سے ترجمہ کیا گیا ہے بلکہ یوں لگتا ہے کہ اردو عبارت ہی ابتدا ء میں ایسی ہی لکھی گئی تھی۔یہ پر معارف تغیر آٹھ جلدوں میں شائع ہوئی۔الحمد اللہ نہیں مقصد کے پیش نظر ادارۃ المصنفین کا قیام عمل میں آیا تھا۔وہ ربع صدی میں احسن طور پر پورا ہوا۔ادارۃ المصنفین کے ذمہ سب سے اہم کام تاریخ احمدیت کی تدوین اور اشاعت کا لگایا گیا تھا۔خدا کے فضل وکرم سے نومبر ۱۹۹۱ دو تک ستر کا جلدیں شائع ہو چکی ہیں اور بقیہ زیر کتابت یا تریر ہوچکی یا ترتیب نہیں۔i ! ! :