تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 441 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 441

۴۲۶ فر دار اجل سنگھ سابق فنانس منسٹریٹری یونت رائے ڈپٹی منسٹر تعلیم پنجاب۔جی آر سیٹی صاحب جرنلسٹ نمائندہ پریس امرتسر نے پیغام دیا کہ : - مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ پیشوایان مذاہب کا جلسہ منعقد کر رہے ہیں اس وقت جبکہ باہمی شبہات اور غلط فہمیاں مختلف مذاہب کے پیرووں کے درمیان پائی جاتی ہیں یہ ضروری ہے کہ وہ مذہب کی اہمیت کو سمجھیں جس سے ایک دوسرے کو زیادہ مجھنے کا موقعہ ملے اور انسانیت کی عزت داحترام قائم ہو۔میں اس عمدہ کام میں ہر طرح کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں پلے مار فروری ۱۹۵۷ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوده | طلباء سے حضرت مصلح موعود کا خطاب کے طلبا عر جماعت نہم کی طرف سے طلبا جماعت دہم کے اعزاز میں دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا گیا۔میں میں دیگر بزرگان سلسلہ واحباب کے علان حضرت مصلح موعود نے بھی شرکت فرمائی، اور طلباء کو زرین نصائح سے نوازا۔حضور نے اپنی تقریر کے آغازہ میں ایڈریشن اور جواب ایڈریس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔ایڈریس نہیں طلباء وہم کے اچھے نمونہ کا ذکر کیا گیا ہے۔اور جواب ایڈریس میں اساتذہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اہے۔اور جو زاید وقت دے کر بلا معاوضہ طلباء کو پڑھاتے رہے در حقیقت یہ دونوں باتیں ایسی ہیں جو آنے والوں کے لیے مشعل راہ بن سکتی ہیں۔اور انہیں مد نظر رکھ کہ ہمارے سکول کے طلبہ سینکڑوں سال کے لیے اپنی قوم ملک بلکہ دنیا کے لیے ایک نمونہ بن سکتے ہیں۔حضور نے یورپ کے ایک ڈاکٹر کی مثال دیتے ہوئے جس نے عمر بھر اپنے آپ کو اپنے سکول سے وابستہ رکھا طلباء کو نصیحت فرمائی کہ طلباء اگر واقعی اپنے سکول سے اور اپنے اساتذہ سے محبت اور اخلاص رکھتے ہیں تو ان کا فرض ہے کہ وہ عمر بھر اس تعلق کو قائم رکھیں اپنے سکول کی نیک روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ہمیشہ اس کے ساتھ گہری وابستگی کا ثبوت دیں۔حضور نے تحریک وقف زندگی کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا : آپ کے ہیڈ ماسٹر صاب لے بدر قادیان و فروری ۱۹۵۷ ء ما تا ۱۲ : کے ناصر احمد صاحب نے ایڈریس پڑھا : کہ جواب ایڈریس مجیب الرحمن صاحب درد نے پیش کیا۔