تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 401 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 401

1- کمپالہ کے ذیلی مرکز نے یکم اپریل ۱۹۵۶ء سے فروری ۱۹۵۷ تک جو تبلیغی خدمات سرانجام دیں ان کی تفصیل مولوی محمد ابراہیم صاحب مبلغ کمپالہ کے الفاظ میں یوگنڈا درج ذیل کی جاتی ہے۔اس سال تبلیغ کا کام خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے بہت زیادہ وسیع ہو گیا۔اور اہل یوگنڈا جہاں ہماری تبلیغ سے متاثر ہوئے وہاں مخالفین بھی پہلے سے زیادہ مخالفت پر اُتر آئے۔لیکن خدا تعالیٰ نے یوگنڈا کے احمدیوں کو استقامت اور جرات سے مقابلہ کرنے کی توفیق دی۔اس سال لو گنڈی زبان میں احمد یہ مشن کی طرف سے قرآن کریم کے ایک پارہ کا ترجمہ شائع کیا گیا۔عام مسلمانوں نے اسے پسند کیا اور جماعت اور مشن کے کام کی تعریف کی۔البتہ شیوخ نے اپنے فتروں سے مخالفت کی چنگاری اور زیادہ لگانے کی کوشش کی۔لیکن خدا تعالیٰ نے ہمیں اس غلط پر دپیگینڈے کو دور کرنے اور تردید کرنے کی خوب توفیق دی اور ہماری تبلیغ پہلے سے بہت وسیع ہوئی۔دوران سال متعدد اشتہارات شائع ہوئے جن میں شیخ شعیب کے متعدد اشتہارات کا جواب دیا گیا۔وہ اشتہارات چار چار صفحے کے الگ چھپوائے گئے جن کی تعداد پانچ ہزار کے قریب تھی میں سے شیخ شعیب عاجز آگیا اور مسلہ کا چیلنج دیا۔بغیر مشرائط طے کرنے کے اس نے ۱۸/۱۲/۱۵۹ تاریخ مقرر کر دی اور اس کا خوب چہ چا گیا۔مقامی جماعت کے نمائندوں نے اسے مناظرہ کے لیے بلایا 3 اور شرائط طے کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اس نے شرائط طے نہ کیں۔اور ایک اجتماع کا جماعت کے خلات اعلان کر دیا۔ہم نے بھی بذریعہ ریڈیو ا علان کر دا دیا کہ شیخ پونکہ شرائط طے نہیں کرتا۔اس لیے کوئی احمدی ان کے اجتماع میں شریک نہ ہو اچانک شیخ علی کو سہا کا لڑکا ہو کہ جوان تھا ہلاک ہوگیا۔جس سے انہیں مباہلہ کرنے کی جرات نہ ہوئی اور ان پر ایک رعب طاری ہوگیا۔اور اسنوں نے کہنا شروع کر دیا کہ مرزائیوں نے جادو کر دیا ہے۔۲۔انہیں دنوں ایک احمدی کو ہو بہت علم ہمیں پیٹا گیا اس نے جیسا کہ اسے ہدایت تھی آرام سے اس تکلیف کو برداشت کیا جس کا تمام مسلمانوں پر اچھا اثر پڑا۔۳۔ایک احمدی دوست کی بیوی کمر اس کا باپ اس وجہ سے اس کے گھر سے لے گیا کہ شیوخ نے