تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 398
۳۸۳ مولوی نورالحق صاحب انور نے فلاڈلفیا اور باکسٹی کے تبلیغی سفر کئے عبدالشکور صاحب کنز سے ملوا کی سینٹ لائیں اور انڈیا نہ ملی تشریف لے گئے۔جہاں آپ نے چار سو کے قریب غیرمسلم معززین کو آخر کے متعلق اسلامی تعلیم سے آگاہ کیا نیز انگلش اسپیکینگ یونین کے صدر اور فرینچ قونسلیٹ کے افسرا علی سے انفرادی ملاقاتیں کر کے پیغام حق پہنچایا۔اس سال جماعت احمدیہ امریکہ کی نویں سالانہ کانفرنس یکم ستمبر ۱۹۵۶ء کو منعقد ہوئی جس میں دو سو مندوبین نے شرکت کی اور خلافت سے وابستگی اور اس کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا۔کانفرنس میں جماعت کی توسیع وترتی مالی وتعلیمی معاملات کے متعلق پروگرام کی تدوین کے لیے متعدد سب کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی۔لجنہ ، قدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کے اجلاس بھی ہوئے۔عام اجلاس میں نہایت ایمان افروز تقاریہ ہوائیں۔مقامی اخبارات نے کانفرنس کی کارروائی شائع کی لہ مولانا شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ کی زیر نگرانی مبلغین مشرقی افریقہ مشن احمدیت فریضہ تبلیغ کی بجا آوری میں دن رات مصررت رہے۔3: (1) مولوی محمد منور صاحب نے نیرو نی ریڈیو اسٹیشن سے رمضان ، عید الفطر اخلاق حسنہ اور عید الاضحیہ کے موضوع پر تقریریں کی جو مسلم اور غیر مسلم دونوں حلقوں میں پسند کی گئیں مشتق کے شائع کردہ موامیلی ترجمہ قرآن کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا۔چنا نچہ کینیا کے ایک تاجر نے لکھا : جب سے میں نے ترجمۃ القرآن سواحیلی خریدا ہے اسے دن رات پڑھتا رہتا ہوں اور مجھے ہرگز تھکان محسوس نہیں ہوتی۔اس قرآن مجید کے ذریعہ میں اسلام اور قرآن کی خوبیوں کو اچھی طرح سمجھنے لگا ہوں۔جو شخص اس کا مطالعہ نہیں کرتا وہ اسلام کی بہت سی خوبیوں سے ناواقف رہتا ہے۔ناسالینڈ کے ایک شیشیخ نے یہ تبصرہ کیا کہ :- اس صدی میں مسلمانوں کی ایک بیدار کرنے والی جماعت میدان میں آئی ہے جس نے قرآن مجید کی تعلیم اور اسلام کی خوبیاں پھیلانے کا بیڑا اٹھایا ہے انہوں نے جو قرآن مجید شائع کیا ہے اسے له الفضل ٢٩ / مارچ ۲۰ ستمبر ستمبر ، ۲۱ اکتوبر ۱۹۵۶مه والفضل