تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 297 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 297

۲۹۷ بانیچی ہے مولوی صاحب نے مکان بنایا اور مکان کے لیے کھڑکیاں اور دروازے ہوا کے اسلوب پر نہیں بلکہ اذان کی آوانہ کی سمت پر رکھے۔ہر وقت اللہ کی یا د ہے بے عفرض بے لوث زندگی گزارنی یہ مولانا کی زندگی کا فوٹو ہے۔میرے نزدیک دنیا پر کوئی مخلص نہ ہوگا جس کو مولانا کے ہاتھوں تکلیف پہنچی ہو۔مولانا کا اگر رفض دنیا کی خانی زندگی بسر کرنے کے لیے ایک سرائے ہے۔ایک دفعہ مولنا ایک سخت بیماری کے حملے کے نیچے تھے میں نے سوال کیا کہ کیسی طبیعت ہے فرمایا کہ میں تو کبھی اللہ تعالی سے مایوس نہیں ہوا پہلے مجھی اس نے میرے پر فضل کیا اور اب بھی کرے گا۔میں اس کی رضا پر راضی ہوں مولینا کور دعاؤں کی از حمد عادت ہے لوگوں کو ہمیشہ وعظ کرتے رہنا اور نماز کی تاکید کرتے رہنا۔اکثر مولانا صبح کو یا شام کو سیر کے لیے جاتے ہیں۔گریس میں میں تنہائی کو پسند کرتے ہیں۔الغر من مولینا نہایت صادی اور پاکیزہ زندگی بسر کرتے ہیں۔میں نے کبھی ان کی پیشانی پر شکن اور غصہ کے آثار نہیں دیکھے۔میں نے جب مولانا سے پڑھنا چھوڑا تھا مولینا کو ہمیشہ دیکھا کہ جب کبھی مجھ کو دیکھتے تو دور سے دیکھے کر مسکرانے لگ جانا اور پہلے سلام علیکم فرمانا۔بہت زیادہ باتوں کو مولانا پسند نہیں کرتے اور اپنے آپ کو مجلسوں میں ظاہر کرنے کی عادت نہیں۔سلسلہ کی ادنیٰ سے ادنی خدمت کو بھی فخر جانتے ہیں۔چنانچہ بار ہا سالانہ جلسہ میں میں نے دیکھا ہے کہ سالن کا پیپا با بالٹی اٹھائی ہوئی بڑی سرعت سے مہمانوں کی طرف سے جار ہے ہیں۔الغرض مولوی غلام نبی صاحب اسلام کی ایک خوبصورت تصویر کا نام ہے ہے آپ کی وفات پر حضرت مصلح موعود نے مرتی سے حسب ذیل تعزیتی پیغام ارسال فرمایا۔مولوی غلام نبی صاحب مصری کی وفات کی خبر پر بہت صدمہ ہوا۔میری طرف سے ان کے رشتہ داروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کریں۔اللہ تعالے مرحوم کی روح کو رفعت اور بلندی عطا کر ہے۔خليفة المسيح لي الحکم بر ستمبر ۱۹۲۳ء مث۶ : له الفضل بیکم مئی ۹۵۶ صل