تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 266
احمدی نوجوانوں کے لیے اشاعت حق کی خصوصی تحریک ۲۱ نومبر تا کو جامعة المبشرین کی ربوہ کے اساتذہ اور طلباء کی طرف سے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور مولوی عبد القدیر صاحب شاہد مبلغ افریقہ کے اعزاز میں ایک تقریب دریائے چناب کے کنارے منعقد کی گئی۔حضرت شاہ صاحب دمشق میں اور شاہ صاحب غانا میں اعلائے کلمتہ اللہ کا فریضہ کامیابی سے سجا لانے کے بعد واپس ربوہ تشریف لائے تھے حضرت مصلح موعود نے بھی اس تقریب میں شمولیت فرمائی اور نوجوانان احمدیت کو تلقین فرمائی کہ آج دنیا دین حق کا پیغام سننے کے لیے بیتاب ہے اُن کا فرض ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں۔چنانچہ حضور نے فرمایا :- اس میں شک نہیں مبلغین کا کئی کئی سال تک ممالک غیر میں تبلیغ کا فریضہ ادا کرنے کے بعد واپس آنا بھی ہمارے لیے خوشی کا موجب ہے لیکن ہمارے لیے اور زیادہ خوشی کا موجب یہ امر ہے کہ مبلغ باہر جائیں کیونکہ آج دنیا اسلام کا پیغام سننے کے لیے بے تاب ہے وہ روحانیت کی پیاسی ہے اور اس امر کی محتاج ہے کہ کوئی آئے اور اس کی پیاس سمجھائے خود غیر ممالک کے لوگوں کی طرف سے بکثرت خطوط موصول ہو رہے ہیں کہ ہمارے ہاں بھی سے بھجوتا کہ وہ ہم تک اسلام کا پیغام پہنچائے اور ہم اپنی روحانی تشنگی بجھا سکیں اس زمانہ میں خداتعالی نے یہ کام ہمارے سپرد کیا ہے اور نہیں اس بات کا ذمہ دار بھرا یاہے کہ ہم اپنے گھروں سے نکلیں اور دنیا کی اربوں ارب آبادی تک اسلام کا پیغام پہنچائیں اور اسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل کریں۔خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا یہ عظیم انسان کام اللہ تعالی نے ایک ایسی قوم کے سپرد کیا ہے جو تعداد میں بہت تھوڑی ہے وہ دنیا کی ہر جماعت اور ہر قوم ، کے مقابلہ میں چھوٹی ہے لیکن اللہ تعالیٰ اس چھوٹی سی جماعت سے ہی یہ خدمت لینا چاہتا ہے اور تمام دنیا کے لوگوں کو اس میں داخل کر کے اسے ساری دنیا پر محیط ے حال کینیڈا