تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 265 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 265

Pyo متعدد بار خیال ظاہر کیا ہے کہ ترک وہ قوم ہے میں نے ماضی میں اسلام کی زیہ دست خدمات سرانجام دی ہیں اور اس قوم کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ترک من حیث القوم دنیا کے اموال سے پیار نہیں کرتے اور بہادر ہیں۔اس لیے انشاء اللہ العزیز ترک قوم ایک دن یقینا حضرت امام مہدی علیہ السلام کو شناخت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو جائے گی۔انشاء اللہ العزیز مکرم شناسی صاحب اب تک سلسلہ کی متعدد کتب کا انگریزی سے ترکی میں ترجمہ کہ چکے ہیں اور یہ تراجم جماعت کی طرف سے شائع ہو چکے ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آپ نے خاکسار کو ایک قرآن مجید دیا تھا کہ اسے خلافت لائبریری میں رکھوا دوں۔یہ قرآن کریم آپ کی والدہ مرحومہ نے اپنی تمام اولاد کو اس وصیت کے ساتھ دیا تھا کہ وہ اس پر عمل کریں۔تکریم دمحترم مرزا مبارک احمد صاحب نے ایک بار ذکر فرمایا کہ آپ ایک موقع پر ترکی گئے ہوئے تھے۔مکرم جنرل اختر حسین ملک صاحب نے آپ کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام فرمایا جس میں سول اور فوجی افسروں نے شرکت کی۔ایک بہت بڑے افسر نے باتوں باتوں میں مکرم میاں صاحب سے ذکر کیا که شناسی حسن صاحب اتنے قابل آدمی ہیں کہ اگر آپ سیاست میں حصہ لیتے اور کوشش کرتے تو آج جمہوریہ ترکی کے صدر ہوتے۔لیکن انہوں نے گوشہ گنامی میں رہنا پسند کیا اور خدمت دین کو سیاسی اقتدار پر تر جیح دی یا ڈاکٹرمحمد جلال شمس انچار ج ٹرکش ڈیک - ۱۹۸۶ / ۱ / ۱۵ بروزبدھ