تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 153 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 153

۱۵۳ کی کوشش کرے گا وہ نیزہ الٹ کر خود اس کے اپنے سینہ میں جاگے گا۔اور جماعت خدا تعالے کے فضل سے اپنے ایمان کی وجہ سےمحفوظ رہتی چلی جائے گی۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ لوگ اپنے ایمان کو قائم رکھیں حضرت خلیفہ ایسی اول سنایا کرتے تھے جب میں بھوپال میں پڑھا کرتا تھا تو وہاں ایک بزرگ تھے جنہیں میں اکثر ملنے جایا کرتا تھا۔نیک آدمی تھے اور مجھ پر انہیں اعتماد تھا ایک دن کچھ وقفہ کے بعد میں انہیں ملنے کے لیے گیا تو کہنے لگے میاں تم سے ہم محبت کرتے ہیں جانتے ہو کیوں محبت کرتے ہیں ہم اس لیے تم سے محبت کر تے ہیں کہ کبھی کبھی تم آ جاتے ہو تو خدا تعالیٰ کی باتیں کر لیتے ہیں اس کے بعد پھر دنیا کی با تیں شروع ہو جاتی ہیں۔لیکن تم بھی کچھ عرصہ سے میرے پاس نہیں آئے تم نے کبھی قصاب کی دکان دیکھی ہے ؟ میں نے کہا ہاں دیکھی ہے اس بزرگ نے کہا تم نے دیکھا نہیں کہ قصاب کچھ دیر گوشت کاٹنے کے بعد دو چھریوں کو آپس میں رگڑ لیتا ہے پتہ ہے وہ کیوں اس طرح کرتا ہے وہ اس لیے ایسا کرتا ہے کہ گوشت کاشتے کاٹتے چھری پر چربی جم جاتی ہے اور وہ کند ہو جاتی ہے جب وہ اسے دوسری چھری سے رگڑتا ہے تو چہ بی صاف ہو جاتی ہے۔اسی طرح یتیم بھی مجھ سے خدا تعالی کی باتیں کرتے ہو اس طرح وہ چہر بی جو دنیوی باتوں کی وجہ سے جم جاتی ہے دور ہو جاتی ہے اس لیے نامہ نہ کیا کرو یہاں آتے رہا کرو آپ لوگ بھی اپنے بیوی بچوں کو خدا تعالے کی باتیں سناتے رہا کریں اور اللہ تعالیٰ کی یاد دلاتے رہا کریں تاکہ خدا تعالے ہمارے دلوں میں ہمیشہ ہمیش رہے۔اور اس کی محبت ہمارے دل میں اتنی تیز ہو جائے که نه صرف ہم اس کے عاشق ہوں بلکہ وہ بھی ہمارا عاشق ہو۔اور یاد رکھو کہ کوئی شخص اپنے محبوب کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا اگر تم خدا تعالیٰ کے محبوب ہو جاؤ گے تو خداتعالے بھی تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا۔بلکہ ابھی دشمن اپنے گھر سے نہیں نکلا ہو گا کہ تم دیکھو گے کہ خدا تعالی عرش سے۔بھی نیچے اتر آیا ہے اور وہ خود تمہارے گھروں کا پہرہ دے گا، لے ۲۱ اکتو بر شاید کو حضرت مصلح موعود نے ہدایت فرمائی کہ یوم خلافت منانے کا ارشاد ] جماعت احمد یہ نظام خلافت کی اہمیت اور برکات کو له الفضل ۲۷ مارچ ۱۹۵۷ د ص ۴-۶ ( اجتماع الضار الله مرکه بی)