تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 91
91 کی شرارتوں اور منصوبوں کے ذریعہ اس جماعت کو نا کام کر دیا گیا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حکومت ختم ہو جائے گی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام اپنے دعوی میں یقینا نا کام ہو جائیں گے۔پھر اس کے بعد اللہ تعالے اور مامور بھیجے تو بھیجے۔احمدیت کے ذریعہ اسلام دنیا میں غالب نہیں آسکتا اب جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دشمن ہے اور ان کی ناکامی کا متمنی ہے وہ تو اس بات کو بہ داشت کرے گا لیکن جو سچا مومن ہے وہ اپنی موت تک دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حکومت قائم کرنے کے لئے تیار رہے گا۔اور اس کے لئے وہ کسی بڑی سے بڑی قربانی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا یا ہے الفضل" در اگست ۱۹۵۶ء مت