تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 78 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 78

(1) " ملتان (ڈاک سے ) مجلس خدام الاحمدیہ ملتان کے امدادی کارکن غوث پور کبیر والہ ، علی پور حسن پور اور دوسرے سیلاب زدہ علاقوں میں مصیبت زدگان کی امداد کر رہے ہیں۔انہوں نے کبیروالا کو اپنا ہیڈ کوارٹر بنا یا ہے۔دوسرے علاقوں کی ضروریات کے بارے میں اطلاع ملنے پر مزید کارکن روانہ کئے جائیں گے لیے مجلس خدام الاحمدیہ لا ہور تے آج بھی سلطان پورہ کے مرکز سے امدادی کام جاری رکھا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈی ڈی ٹی کا چھڑکاؤ کیا گیا اور بیماروں میں کونین بانٹی گئی۔قلعہ لچھمن سنگھ ، راوی روڈ اور بڑھا دریا کے کنارے پناہ گزینوں کو لحاف وغیرہ دیئے گئے اہلیہ (۹) - " مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی طرف سے کالا شاہ کا کو اور دیگر نواحی گاؤں میں ادویات اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں اسی علاقہ میں طبی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کے رضا کاروں نے آج بھی سیلاب زدہ دیہات میں صفائی کا کام بھاری رکھا ہے (۱۱) سیالکوٹ کے عوام اور سیاسی جماعتوں کی لیے جیتی حیرت انگیز اور افسوسناک ہے۔احمد یہ ریلیف کمیٹی اور لنڈا بازار لاہور کے علاوہ کسی دوسری جماعت نے سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر عملی کام شروع نہیں کیا۔جماعت اسلامی ، عوامی لیگ ، خاکسار جاعت ، مسلم کانفرنس اور دوسری آن گفت جماعتیں ان دنوں نہ جانے کن مصروفیات میں منہمک ہیں کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جانا پسند نہیں کہ میں ہے " (۱۳) - لاہور - ۳۰ اکتوبر۔۔۔مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی طرف سے آج تین ہزار سیلاب زدگان میں اجناس خوردنی تقسیم کی گئی، ۱۲۵۰ افراد کو ملیریا کے ٹیکے لگائے ے "نوائے وقت " ۲۴ اکتوبر دواء من - سے "نوائے وقت ۲۶ اکتوبر صا سے نوائے وقت " ۲۵ اکتوبر دوست کے "نوائے وقت“ ۲۸ اکتوبر شاء من " نوائے وقت ۱۳ نومبر ۲۰۶۱۹۵۵ - 1400