تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 51 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 51

۵۱ نے فوری طور پر صورت حال کا جائزہ لیا اور چوہدری انور حسین صاحب امیر شیخو پورہ کے مشورہ اور راہنمائی سے شیخو پورہ کے متاثرہ علاقہ میں متعدد ریلیف کیمپ قائم کر دیئے۔علاوہ ازیں مرکزی ہدایات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، لائل پور (حال فیصل آباد ) اور ملتان کی مجالس خدام الاحمدیہ پوری جانفشانی سے طوفان زدہ لوگوں کو بچانے اور اُن کی رہائش، خوراک اور طبی ضروریات مہیا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہوگئیں۔چنانچہ چند دن بعد عزت مآب چوہدری محمد علی صاحب وزیر اعظم پاکستان اور میاں مشتاق احمد صاحب گورمانی گورنر مغربی پاکستان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امدادی کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں تو خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے معتمد مولوی محمد صدیق صاحب کی طرف سے اُن کی خدمت میں ۱۳ راکتو بر خطاء کو مندرجہ ذیل برقیہ ارسال کیا گیا :- آپ کی طرف سے سیلاب کے سلسلہ میں امداد کرنے کی اپیل کی گئی تھی اس کی تعمیل میں سیالکوٹ، لاہور، لائل پور اور ملتان کی مجالس خدام الاحمدیہ پہلے ہی امدادی کام کر رہی ہیں۔ریوہ کے ہم رضا کاروں پرمشتمل ایک ریلیف پارٹی جس میں ڈاکٹر اور ۴۰ معمار بھی شامل ہیں شیخو پورہ میں کام کر رہی ہے۔آپ کی نشری اپیل کے سلسلہ میں تمام مجالس کو ہدایات بھیجوا دی گئی ہیں کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ رابطہ قائم کریں اور انہیں اپنی خدمات پیش کر دیں۔" برقیہ کے جواب میں مندرجہ ذیل خطوط موصول ہوئے جن میں مجلس کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے یہ لکھا گیا تھا : (1) - " کراچی مار اکتوبر ! - مجھے عزت مآب وزیر اعظم نے ہدایت فرمائی ہے (۱) کہ میں آپ کی تار مورخہ ۱۲ اکتوبر کا شکریہ ادا کروں۔احمدی نوجوانوں کے اس جندیر کو وزیر اعظم نے بہت سراہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سیلاب زدگان کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے"۔جائنٹ سیکرٹری کیبنٹ (۲) " گورنمنٹ ہاؤس لاہور۔۱۷ اکتوبر ۶۱۹۵۵ نمبر ۸۵۴۰۵ عزت مآب گورنر پنجاب نے مجھے ہدایت فرمائی ہے کہ میں آپ کی تار مورخه ۱۲ اکتوبر " A۔A۔HAMID