تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 534 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 534

۵۳۴ نی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ سپین میں قرطبہ کے قریب ایک مسجد کا افتتاح کریں گے۔جو حال ہی میں تعمیر کی گئی ہے۔کوپن ہیگن میں اجتماع کے رو برونئے خلیفہ نے فرمایا۔بہت سے ایسے قرائن ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ مسیح (علیہ السلام ) صلیب پر فوت نہیں ہوئے تھے مثلاً یہ کہ وہ صلیب پر صرف تین گھنٹے کے قریب رہے۔ان کے جسم پر ایسا محلول کلا گیا جس میں زخموں کو مندمل کرنے والی ادویہ شامل تھیں۔اس وقت ارض مقدس میں تدفین سے قبل مردہ جسموں پر ایسا محلول یا مریم ملنے کا کوئی رواج نہ تھا۔پھر یہ کہ جب حضرت مسیح علیہ السلام کے پہلو میں نیزہ مارا گیا تو پانی اور خون اس سے بہہ نکلا۔حالانکہ مردہ جسم سے پانی اور خون نہیں نکل سکتا۔آپ نے مزید فرمایا اس تعلق میں بائیل میں جو کچھ لکھا ہے وہ غلط نہیں ہے بلکہ غلط توجیہات کی وجہ سے حقیقت کو کچھ اور ہی رنگ دے دیا گیا ہے۔نئے خلیفہ ربوہ میں رہتے ہیں جو پاکستان میں واقع ہے۔آپ نے بتایا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم موسیٰ علیہ اسلام کی مانند خدا تعالیٰ کے نبی تھے۔دونوں اپنے اپنے زمانہ میں نئی شریعت لے کر آئے تھے۔دونوں کو شریعت کی حفاظت کے لئے دق کی جنگیں لڑنا پڑیں۔عیسی علیہ السلام کی طرح د حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود کی حیثیت سے بوش ہوئے تھے۔یعنی دین کو از سر نو زندہ کرنے والے کی حیثیت سے۔جب مذہب زوال پذیر ہو جاتا ہے۔تو خدا تعالیٰ مذہب کے از سر نو احیاء کی عرض سے ایسے وجودوں کو مبعوث کیا کرتا ہے سو احمدیت حقیقی اسلام ہی کو دنیا میں آشکار کرنے کی غرض سے آئی ہے۔یہ حقیقی اسلام ہی تورع انسان کا خدا سے تعلق بحال کر کے دنیا کو تباہی سے بچائے گا۔جماعت احمدیہ مسیح علیہ السّلام اور آپ کے ابتدائی پیرووں کی طرح اپنے مشن کی تکمیل کے لئے کبھی تشدد کا سہارا نہیں لے گی۔قرآن میں میں جہاد کا ذکر ہے اس سے فی زمانہ روحانی جہاد مراد لیا جائے گا۔حضرت مرزا طاہر احمد نے جو یہاں سے ہمبرگ جانے والے ہمیں مزید فرمایا جس طرح میں امیت صدیوں گمنام رہنے کے باوجود صداقت کے بل پر بالاخر فتحیاب ہوئی۔اسی طرح احمدیت بھی