تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 42
۴۲ رہی ہے وہ بہت زیادہ تعریف اور قدر کے قابل ہیں۔ہم ان سرگرمیوں کیلئے آپ کے شکر گزار ہیں " ( ترجمہ میٹھی مورخہ 14 نومبر ۱۹۵۵ ء - جنرل سیکرٹری صاحب کانگریس صوبہ پنجاب ) (۲)۔” جناب ہوم منسٹر صاحب کے پاس آپ کی میٹھی اور اخبار بدر مورخہ ے کا پرچہ پہنچا ہے جس میں سیلاب زدگان کی امداد کے متعلق جماعت احمدیہ کی سرگرمیوں کا ذکر ہے۔جناب ہوم منسٹر صاحب نے ان خدمات کے لئے مجھے آپ کا شکریہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ؟ د ترجمہ مراسلہ مورخه ۱۹ نومبر ۱۹۵۵ء از طرف شری اے۔ڈی۔پانڈے ، آئی اے ایس پرائیویٹ سیکرٹری آنریل ہوم منسٹر صاحب نئی دہلی )۔(۳)۔" سیلاب کی شکل میں اس قدرتی قہر کا مقابلہ کرتے ہوئے جہاں باقی سیلاب زدہ حلقوں میں مختلف سبھا ، سوسائیٹیوں کے ذریعہ ریلیف کا کام ہوا وہاں یہ بات کافی سراہنے کے قابل ہے کہ جماعت احمدیہ نے بھی اپنی گذشتہ روایات کے مطابق علاقہ بیٹ سیاس موضع پھیرو چیچی میں اپنا ریلیف کیمپ قائم کر کے گرد و نواح کے سیلاب زدہ لوگوں کو محنت اور تمہندردی سے امداد بہم پہنچائی ہے۔جماعت کی طرف سے نیشنل سپرٹ کے ساتھ جہاں دیہات میں آٹا ، کپڑے اور ادویہ سے لوگوں کی مدد کی گئی ہے وہاں قادیان خاص میں بھی مستحقین کو نقد مالی امداد دی گئی اور ایک مشنری سپرٹ اور خدمت خلق کے جذبہ کے ماتحت بعض بے آسرا اور نحیف سجنوں کے مکانوں کی مرقمت اپنے ذمہ لے رہے ہیں۔جماعت احمدیہ کا یہ کام جہاں قابل ستائش ہے وہاں میں باقی جماعتوں سے بھی توقع یہ کھتا ہوں کہ وہ ایسے آڑے وقت میں مصیبت زدگان کی تکالیف کو دور کرنے میں کوشش کر کے اپنا فرض ادا کریں گی : رینڈت کو رکھ ناتھ جاب شرقاً ایم ایل اے صدر کانگریس کمیٹی گورداسپور کا تحریری بیان ) (۴)۔"مجھے اس بات کے علم سے خوشی ہوئی ہے کہ آپ کی جماعت نے علاقہ کے