تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 490 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 490

٤٩٠ مسجد نصرت جہاں " کا سنگ بنیاد اس مسجد کی بنیاد صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید نے جمعہ المبارک 4 ر مٹی ۱۹۶۶ ء کو ٹھیک ایک بجے دوپہر کوپن ہیگن میں رکھی۔کئی روز قبل ہی اخبارات میں اس کے سنگ بنیاد کا چرچا شروع ہو چکا تھا۔ایک روز قبل ڈینیش ریڈیو نے اہم خبروں میں یہ خبر بار بار نشر کی محترم چوہدری محمد ظفراللہ خانصاحب ، امام مسجد لنڈن بشیر احمد صاحب رفیق ، مستر احسان اللہ ڈینیشن نومسلمہ لنڈن سے ، مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب امام مسجد ہمبرگ جرمنی سے ، مکرم برادرم نور احمد صاحب بوستاد او سلور نام ہے سے اور متعدد احمدی بھائی سویڈن سے اس تقریب میں شمولیت کے لئے تشریف لائے سنگ بنیاد کی کارروائی ساڑھے بارہ بجے شروع ہوئی تھی۔اس سے قبل ہی سفیر ایران اور ان کے سیکرٹری ترکی ، انڈونیشیا، اور سنی گال ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری ، لارڈ میٹر کے سٹاف کے اکثر ممبر اور ڈپٹی میٹیر عرب اور ایران کے تجاہ اور ڈینیش مسلمان ایک گیند نما خیمہ میں جمع تھے۔کارروائی کے دوران پاکستان کے وزیر قانون اور پاکستانی ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری بھی تشریف لائے ٹھیک 7 ۱۲ بجے تلاوت قرآن مجید موئی - سورة البقره آیت ۱۲۵ تا ۱۳۰ ر ان آیات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تعمیر کعبہ کے وقت کی دعائیں ہیں) کے بعد ان کا ترجمہ احباب کو سنایا گیا۔صاحبزادہ مرندا مبارک احمد صاحب نے عمدہ اندازہ میں یورپ میں جماعت احمدیہ کے ذریعہ مساجد کی تعمیر، ان کی تاریخ مسجد کی اہمیت اور مقام پر روشنی ڈالی اور پھر احمدی مستورات کی ان مالی قربانیوں کا بڑے موثر اور ! سنگ میں ذکر فرمایا جو انہوں نے ڈنمارک ، ہیگ (ہالینڈ) اور لنڈن کی مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں کیں۔حاضرین اور بیشتر اخبارات نے بھی لجنہ کی قربانیوں کو بہت سراہا۔آپ کے خطاب کا ڈینش ترجمہ مکرم برادرم عبد السلام صاحب میڈیسن نے احباب کو سنایا ہے جس کے بعدمحترم صاحبزادہ صاحب محراب کی سمت بڑھے۔جہاں سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام تھا۔بنیا د کے لئے مسجد مبارک قادیان کی ایک اینٹ حضرت سید نا خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموتوری نے دعا کے بعد اپنی زندگی ملہ اس خطاب کا مکمل متن الفضل ۱۲ رجعون شام میں شائع شدہ ہے۔