تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 464
لوگوں پر۔آپ بے شک لٹریچر بھیجیں۔ہمارے نوجوان ان مسائل کو خوش آمدید کہیں گے اور وہ خوش ہوں گے کہ آپ نے ان کو گمراہی سے بچا لیا۔عرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے غیر ملکوں میں اسلام کے پھیلنے کے سامان پیدا ہو رہے ہیں اور چند ممالک تو اپنے نظر آرہے ہیں کہ اگر ان میں صحیح طور پر تبلیغ کی جائے تو وہ لوگ عیسائیت کو چھوڑ کر بہت جلد اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔کیونکہ ان کے دلوں میں خواہش پیدا ہو رہی ہے کہ اسلام کی تعلیم ان تک پہنچے اور وہ اسے قبول کریں۔بے شک سپین کی گورنمنٹ ہمارے مبلغ کو نکال دے اور دے اور مولوی اس پر خوشیاں منا لیں، مگر الہی تدبیر کا وہ کہاں مقابلہ کر سکتے ہیں۔چنانچہ ادھر سپین کی گورنمنٹ نے ہمارے مبلغ کو نوٹس دیا اور ادھر مراکش کے مسلمانوں نے خط و کتابت شروع کر دی کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں گویا اگر ایک ملک ٹانگ کھینچتا ہے تو دوسرا کرسی بچھانے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔بہرحال اللہ تعالی السلام کے پھیلنے کے خود سامان کر رہا ہے ، شروع میں جب اسلام پھیلا تھا تو خدا نے ہیں پھیل یا تھا۔فصل نهم سیرالیون میں ایک عظیم نشان کا ظہور سرزمین احمد منی کا اخبار افریقی کومینٹ THE AFRICAN CRESCENT ایک عیسائی پریس میں چھپتا تھا۔مگر اس سال کے وسط اول میں پریس کے عیسائی پرنٹر نے پادریوں کے اکسانے پر نہ صرف پرچہ چھاپنے سے انکار کر دیا اور مسودات واپس کر دیئے بلکہ ایڈیٹر کو سینٹ کو یہاں تک لکھا کہ ہمارا اسیح تو مُردے زندہ کیا کرتا تھا اور مختلف قسم کے معجزے دکھایا کرتا تھا اگر آپ کا مسیح بھی اپنے دعوئی میں صادق ہے تو اس سے کہو کہ کم از کم تمہارا اخبار ہی چھاپ دیا له روزنامه الفضل ربوه ۱۲۰ جون ۱۹۵۶ صفحه ۲