تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 455 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 455

۴۵۵ رکھا جائے جس پر حضور نے یہ دوسرا مکتوب اور اس کا جواب الجواب بھی شائع فرما دیا۔تا مخلصین جماعت ہوشیار ہو جائیں کہ بعض لوگ اخلاص و عقیدت کا لبادہ اوڑھ کر کس طرح جماعت کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے میں مصروف ہیں ؟۔( پہلا مکتوب ) " میرے پیارے آقا سلمہ اللہ تعالی - اسلام علیکم ورحمت اله دبیر کاته۔جب سے میں نے " الفضل “ اخبار میں پڑھا ہے کہ صدر انجمن احمدیہ ربوہ نے فیصلہ کیا کہ نور ہسپتال کا نام فضل عمر ہسپتال کے نام پر بدل دیا جائے مجھے سخت تکلیف ہوئی ہے۔اس لئے نہیں کہ حضور کے نام کی طرف کیوں منسوب کیا جارہا ہے۔بلکہ اس خیال سے کہ "نور" کا نام کیوں اُڑا دیا گیا ہے۔حضور آپ حضرت خلیفہ المسیح الا قول رضی اللہ عنہ کے محسن زادے ہیں اور حضرت مولوی صاحب آپ کے گھن۔طب میں جو کمال اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفہ اول کو عطا فرمایا تھا، ایک دنیا کو تادین کھینچ کر لایا اور اس طرح ان کا وجود طبابت کے اعتبار سے بھی ایک وسیع تبلیغ کا ذریعہ بنا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں خلیفہ اول منتخب کر کے نوازا۔جہاں تک حضور کی ذات کا تعلق ہے وہ اتنی عظیم الشان ہے۔اور دنیا کے کونے کونے تک میں خوبصورتی سے حضور نے احمدیت کا پیغام پہنچایا ہے وہ اتنا بے نظیر کارنامہ ہے کہ زمانہ اس نام کو مٹا نہیں سکتا اور آنے والی نسلیں قیامت تک حضور کو یاد رکھیں گی اور ان کی دعائیں آپ کے ساتھ رہیں گی۔اس لئے " فضل عمر کا بجائے "نور" کے رکھ دیا جائے تو اس سے حضور کی شان میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا لیکن " نور " کا نام حذف کرنے سے جماعت الزام کے نیچے آجاتی ہے کہ اتنی جلدی ایک محسن کو بھول گئی۔اس لئے میری درخواست ہے کہ حضور انجین کے فیصلہ کو اپنے حکم سے منسوخ فرمائیں۔البتہ یہ ضرور ہو کہ نور ہسپتال کے نیچے یہ لکھا جائے کہ اس کی بنیاد اور تعمیر فضل عمر کے ہاتھوں سے ہوئی یہ ه روزنامه الفضل ربوه ۲۴ مئی ۱۹۵۶ ۶ صفحه ۳