تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 419 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 419

۴۱۹ فرمایا۔یہ بہت بُری بات ہے۔ایک صحابی کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایسی ناراضنگی کی حالت میں تھے کہ میں نے کبھی آپ کو ایسی حالت میں نہ دیکھا۔اس طرح ایک اور واقعہ ہوا۔لڑائی ہو رہی تھی کہ کفار میں سے ایک شخص نے بلند آواز سے کہہ دیا کہ میں صابی نیتا ہوں اس زمانہ میں مسلمانوں کو عام طور پر صابی کہا جاتا تھا جیسے بعض لوگ ہمیں قادیانی کہتے ہیں۔آب اگر کوئی نا واقف شخص وفات مسیح کا مسئلہ سمجھے کہ احمدیت اختیار کرے اور کہے کہ میں قادیانی ہو گیا ہوں تو ہم اسے یہ نہیں کہہ سکتے کہ تو ہماری جماعت میں سے نہیں۔مگر ایک صحابی نے اس کی کوئی پرواہ نہ کی اور اسے قتل کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حیب اس کی اطلاع ہوئی تو آپ اس صحابی پرسخت ناراض ہوئے اور فرمایا جب اس نے توبہ کر لی تھی تو تم نے اسے کیوں قتل کیا۔اس صحابی نے عرض کیا یا رسول اللہ وہ شخص ڈر کے مارے اسلام کا اظہار کر رہا تھا در نہ حقیقتاً وہ مسلمان نہیں تھا۔آپ نے فرمایا کہ کیا تو نے اس کا سینہ پھاڑ کر دیکھ لیا تھا کہ وہ ڈر کے مارے اسلام کا اظہار کر رہا ہے، وہ صحابی کہتے ہیں رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کی تارزانگی کا مجھ پر اس قدر اثر ہوا کہ میں نے خواہش کی کہ کاش میں آج مسلمان ہوتا تا میرے پچھلے گناہ معاف ہو جاتے۔پس تو میں بعض اوقات دولت اور طاقت کے نشے میں دوسروں پر ظلم بھی کرتے لگ جاتی ہیں۔اس لئے بے شک تم خوشیاں مناؤ اور خوشیاں منا نا تمہارا حق ہے کیونکہ رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ وطن سے محبت کرنا بھی ایمان میں داخل ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی میں نصیحت کروں گا کہ تم اپنے لئے اور دوسری کے لئے استغفار بھی کرو اور دعا کرو کہ تم میں سے کسی سے کوئی ایسی غلطی سرزد نہ ہو کہ اس کی وجہ سے اسلام پر اعتراض عائد ہو جائے۔لوگ مانیں یا نہ مانیں خدا تعالیٰ تمہیں ایک دن دنیا پر غلیہ عطا فرمائے گا۔اس نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو الہا کا فرمایا ہے بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور جب وہ وقت آئے گا کہ بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واستلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے تو وہ کون سے احمق ہوں گے ہو تم سے برکت حاصل نہیں کریں گے۔کپڑے تو بے جان چیز ہیں اور تم جاندار ہو۔جب وہ وقت آئے گا کہ بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے تو آپ کے صحابہ اور