تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 399 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 399

۳۹۹ ۲۰ فضل عمر ہسپتال اور فقر مال فضا اللہ رکز کا سید نا حضرت مصلح موعود نے ہر فروری شاد کو یوم مصلح موعود کی مبارک تقریب کے موقع پر فضیل عمر ہسپتال اور دفتر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کا سنگ بنیاد سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا۔حضور انور نماز عصر کے بعد ۴ بجے کے قریب ہسپتال کی مجوزہ عمارت کے مقام پہ بذریعہ کار تشریف لے گئے۔صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب اور عملہ ہسپتال کے دیگر ارکان نے استقبال کیا۔حضور نے تین اینٹیں بنیاد میں رکھیں۔درمیانی اینٹ جو قادیان دار الامان سے آئی تھی سب سے پہلے اُسی کو حضور نے بنیاد میں رکھا۔جونہی حضور نے یہ پہلی مبارک اینٹ سنگ بنیاد کے طور پر رکھی ، ایک بکرا بطور صدقہ ذبح کیا گیا۔جس کے بعد حضور نے ایک پُر سوز اجتماعی دعا کرائی۔بعد ازاں حضور نہ اُس جگہ تشریف لے گئے جو مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے صدر دفتر کی تعمیر کے لئے مخصوص کی گئی تھی۔یہاں حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احد صاحب نائب صدر مجلس انصار الله مرکزیہ خالد احمدیت مولانا ابو العطاء صاحب قائد عمومی اور مکرم چو ہدری ظہور احمد صاب قائد مال نے حضور کا استقبال کیا۔موٹر کار سے اُترنے کے بعد حضور نائب صدر اور قائد عمومی کے ہمراہ اُس جگہ تشریف لائے جہاں سنگ بنیاد رکھنا مقصود تھا۔حضور نے اپنے دست مبارک سے نچ اینٹیں رکھیں اور پھر ایک کرسی پر رونق افروز ہوگئے تاکہ وہ تمام احباب بھی پہنچ جائیں جو فضل عمر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔یہ مخلصین اگرچہ اس دوسری تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے کے لئے دیوانہ وار دوڑے پہلے آرہے تھے تاہم حضور نے اجتماعی دعا کرانے سے پہلے کچھ دیر انتظار فرمایا۔اس دوران میں حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دفتر کا نفستہ حضور انور کی خدمت میں پیش کیا، حضور نے نقسنہ ملاحظہ فرمایا اور ضروری ہدایات دینے کے بعد دوبارہ سنگ بنیاد کی جگہ پر تشریف لائے اور پر سوز اجتماعی دعا کہ ائی۔ان ہر دو مبارک تقاریب میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ، ربوہ میں مقیم اصحاب حضرت مسیح موعود صدر انجمن احمدیہ کے ناظر صاحبان تحریک جدید کے و کلا حضرات اور اہل ربوہ نے کثر تعداد میں شرکت کی ہے۔ه روز نامہ الفضل ۲۳ فروری ۱۹۵۷ ص۵۶۱