تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 343 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 343

۳۴۳ ہے جو کسی زمانہ میں سوڈان سے ہجرت کر کے لائبیریا آیا اور یہاں اسلام کی اشاعت کا موجب بنا۔محترم جناب ڈو کلی صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ احمدیہ مشن نے اس مبارک جلسہ کا اہتمام کر کے محسن انسانیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے اذکار مقدس گنے کا موقع بہم پہنچا یا۔نیز انہوں نے جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا۔ایک وقت تھا کہ جب یہاں اسلام اور مسلمانوں کی کسمپرسی کا یہ عالم تھا کہ لوگ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے میں شرم محسوس کرتے تھے۔جماعت احمدیہ کا یہاں تبلیغی مشن قائم ہونے کے بعد صورت حال نمایاں طور پر تبدیل ہوتی چلی گئی۔احمدیہ مشن کی مساعی اور سرگرمیوں کے نتیجہ میں تقاریر، اخبارات ، ٹی وی اور لٹریچر کی اشاعت کے ذریعہ اسلام کی صحیح تصویر لوگوں تک پہنچنی شروع ہوئی اور لوگوں کے خیالات میں تبدیلی آنے لگی۔بعد ازاں مشن کی طرف سے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں آیا اور اس طرح مسلمانوں کے زیوریم سے آراستہ ہونے کی راہیں کھلیں۔اب محمد اللہ تعالیٰ یہ حال ہے کہ لوگ مسلمان کہلانے میں فخر محسوس کرنے لگے ہیں اور سرکاری حلقوں میں بھی مسلمانوں کو عزت ملنے لگی ہے۔مرودیہ کے سب سے با اثر اخبار " لائبیرین سٹار نے اپنی ، ارجون کی اشاعت میں " احمد یہ مشن تعریف و توصیف کا مستحق ہے " کے جلی عنوان کے تحت اس مبارک جلسہ کی تفصیلی خبر شائع کی۔اخبار دکور نے لکھا:۔AHMADIYYA MISSION EXTOLLED FORMER Secretary of State Hon۔Momolu Dukuly has extolled the Ahmadiyya Muslim Mission in Liberia as a progressive educational and religious establishment۔He underlined the essential role Ahmadiyya has played in the spiritual enhancement of the Liberian Society more especially in upgrading Islam in this country۔Hon۔Dukuly made these remarks while add ressing the con- vention of Seerae-tun-Nabi (reviewing the life of Prophet Muham mad) held last Saturday at the mosque of the Ahmadiyya Mission on Lynch Street Monrovia۔