تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 339 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 339

۳۳۹ دلایا کریں اور اس غرض کے لئے مسلمانوں کے لئے جمعہ کا دن تجویز ہوا۔اس سلسلہ میں مسلمانوں کے جو دو نمائندگان چنے گئے اُن میں مولوی مبارک احمد صاحب ساتھی انچارچ مشن لائبریا بھی تھے۔دوسرے مسلمان نمائندہ تو ایک ماہ کے بعد ہی تنگ پڑ گئے۔مگر احمدی مبلغ سارا سال بغیر کسی ناغہ کے ہر جمعہ کو ٹیلیویژن پر قرآن مجید کی آیات تلاوت کر کے ان کا ترجمہ اور تفسیر بیان فرماتے رہے۔یہ اسلامی پروگرام مسلمان حلقوں میں بہت پسند کیا گیا۔حتی کہ بعض عیسائی دوستوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں اب معلوم ہوا ہے کہ قرآن مجید میں ایسی جامع اور محمدہ تعلیمات پائی جاتی ہیں اسی طرح شہر کے اکثر لبنانی اور شامی اور عرب دوستوں میں بھی اس پروگرام کے تذکرے ہوئے سیہ اگست 1ء میں لائبیریا کے چھ سات گاؤں کے لوگوں کا مشترکہ خط ساقی صاحب کے پاس پہنچا کہ ان کے پاس مبلغ بھیجا جائے۔ان خوشکن نتائج کی بناء پر آپ کی ہر تقریمہ کے آخر میں یہ اعلان بھی کیا جانے لگا کہ اگر لٹریچر کی ضرورت ہو تو احد یہ مشن کو پوسٹ بکس نمبر ۶۱۸ کے پتہ پر لکھیں لیے حکومت لائبیریانے حکم دیا کہ اتوار کے روز ہر قسم کا تعطیل جمعہ کی کامیاب کوشش اور روبار بند رکھا جائے۔اور اس دن کے تقدس کا خاص خیال رہے۔اس پر مولوی مبارک احمد صاحب ساتھی نے صدر مملکت کی ہفتہ وار پر یس کا نفرنس میں بیوال اٹھا یا کہ جمعہ کا دن مسلمانوں کی نگاہ میں بہت مقدس ہے۔مگر مسلمان ملازمین نماز جمعہ میں دفاتر چھوڑ کر مسجد میں جاہی نہیں سکتے۔اس لئے انہیں نماز جمعہ کے لئے ایک گھنٹہ کی رخصت دی جائے۔پریزیڈنٹ صاحب نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے مسلمان ملازمین کو جمعہ کے روز ایک گھنٹہ کی رخصت دیئے جانے کی منظوری دے دی اور شام کو ریڈیو نے بھی یہ خبر نشر کی کہ مولوی مبارک احمد صاحب کے مطالبہ پر پریذیڈنٹ نے یہ رخصت دی ہے اس اعلان پر تمام مسلمان حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے آپ کا شکریہ ادا کیا ہے الفضل ۲ جنوری ۱۹۶۳ء صفحه ۳ و الفضل ۲۷ مارچ ۱۹۶۵ء صفحه ۳ ے رپورٹ مبارک احمد صاحب ساقی در اگست ۲ ستمبر ائر ریکارڈ وکالت تبشیر تحریک جدید - الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۶۳ ۶ صفحه ۳