تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 323 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 323

اس سال شروع مارچ شہداء میں وہاں کے پیرا ماؤنٹ چیف مام و اسمانے احمدیوں پر جور و ستم ڈھانے ۱۹۵۵ء شروع کئے۔۳۵ پونڈ جرمانہ کیا۔بعض کو زد و کوب کیا۔اور قید میں ڈالا۔اور بعض کو تپتی دھوپ میں دو تین گھنٹے کھڑے رہنے پر مجبور کیا۔حالانکہ اُن کا سوائے اس کے اور کوئی جرم نہ تھا کہ انہوں نے مالک ریاست سے مشورہ کئے بغیر احمدیت کو کیوں قبول کیا اور خدا کے گھر کیوں تعمیر کئے۔اسی تشویشناک صورت حال کی اطلاع ننے پر مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری اور مکرم مولوی محمود احمد صاحب شاہد اور ہو جماعت کے بعض ممبران چیف صاحب سے ملے۔بعد ازاں ہنگامی میٹنگ کر کے حکام ضلع اور سیرالیون کے اخباروں کو ان احمدیوں پر کئے جانے والے مظالم کی تفصیلات بھجوائیں جس پر سیرالیون پریس نے ان مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور احمدیوں کی تائید میں موثر اداریے سپر وقلم کئے جس کے نتیجہ میں گورنمنٹ کی طرف سے پولیس افسروں کو تحقیقات کے لئے بھیجوایا گیا اور یہ تکلیف دہ سلسلہ خدا کے فضل سے ختم ہو گیا ہے سیرالیون گورنمنٹ کے وزیر مواصلات ورسل در سائل آنریبل ایم۔ایسی مصطفے اسنوسی نے احمدیہ اخبار " افریقین کر لینٹ " پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کے ایڈیٹر کو لکھنا : یں آپ کو اور آپ کے احمدیہ مشن کو اس شاندار اور عظیم انقدر کام پر جس کا بیڑا آپ نے سارے مغربی افریقہ میں عموما اور سیرالیون میں خصوصاً اٹھایا ہے ہدیہ مبارک باد پیش کرتے ہوئے دلی خوشی محسوس کرتا ہوں۔افریقین کر لینٹ کا اجرا آپ کے کام میں جو آپ تعلیمی اور تد منبی میدان میں سر انجام دے رہے ہیں ایک گرانقدر اضافہ کا موجب ہوا ہے اور سیرالیون کے ایک گروہ عظیم کی دیرینہ خواہش اور ضرورت کی تکمیل کا پیش خیمہ ہے۔اس اخبار کا مقصد چونکہ محض اشاعت اسلام اور اس کی صحیح اور اصلی تعلیم سے لوگوں کو آشنا کہنا اور ملک کی عام خدمت ہے۔لہذا مجھے امید واثق ہے کہ یہ اخبار خواص ا۔رعوام کی نظروں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔خدا تعالیٰ آپ کے اس نئے فریضہ میں جس کی ذمہ داری آپ نے اٹھائی ہے برکت ڈالے اور متلاشی حق لوگوں کے دل آپ کی اخلاقی اور مالی امداد کے لئے کھول دے خدا تعالیٰ آپ کو به روز نامه مفضل ۶ راگست ۹۵۵ و صت۔