تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 289
۲۸۹ تمام عالم اسلام کے علماء کرام اور ساری تبلیغی جماعتیں آجکل مساجد کے ممبروں پر اخبارات اور ریڈیو پر اسلام کی تبلیغ کا فریضہ ادا کرنے میں نہایت سرگرمی سے مشغول ہیں لیکن ان کے مواعظ حسنہ اور ان کی وعظ و نصیحت زیادہ تر بلکہ تمام تر اسلام کے حلقہ بگوش دیندار مسلمانوں کے لئے وقف ہے یورپ اور امریکہ کے غیر مسلموں تک پہنچ کر ان کو اسلام کی خوبیوں سے واقف کرنے کی سعادت بھی انہیں نصیب نہیں ہوئی۔بین الاقوامی تبلیغ کا حق ادا کرنے میں جماعت احمدیہ تمام اسلامی تبلیغی جماعتوں سے بازی لے گئی ہے اور اس کی نصف صدی کی کوششوں کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ مغربی ممالک کے لوگ اسلامی تعلیم سے قدرے آشنا ہو گئے ہیں۔اور یورپ اور امریکہ کے اخبار بین طبقہ نے اپنے ممالک کے اخبارات و رسالہ جات میں اسلامی واقفیت سے لبریز مضامین کو برداشت اور گوارا کر لیا۔کر لیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۹۵۵ ء کا سال تعلیمی اعتبار سے احمدی طلباء کی نمایاں کامیابی جاعت احمدیہ پاکستان کے لئے بہت مبارک ثابت ہوا کیونکہ اس میں بعضی احمدی طلبا اور طالبات نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔- عزیزه سیده نعیمه صادقه صاحبه دیبیت سید مقصود علی شاہ صاحب مرحوم، میٹرک میں ۶۱۴ نمبر اصل کر کے صوبہ سرحد کی لڑکیوں میں اول آئیں ہے -۲- بشیر احمد صاحب گورنمنٹ کوارٹرز ۳۶۔ڈی لاہور کی صاحبزادی بیشتر کی خورشید صاحبہ نے میٹرک کے امتحان میں ۶۵۱ نمبر حاصل کئے اور پنجاب بھر کی طالبات میں دوم رہیں گے تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے اعجاز الرحمن صاحب بی ایس سی کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں سوم رہے۔مکرم منیر احمد صاحب رشید این مکرم میاں محمد اسحق صاحب سنوری سٹوڈنٹ گورنمنٹ کالج لاہور ۳۹۲ نمیر لے کرنی انیس سی کے امتحان میں پنجاب بھر میں اول آئے اور ایک نیا ریکار ڈ قائم کیا آپ میٹرک میں یونیورسٹی میں دوم اور ایف ایس سی میں چھٹے نمبر پر آئے تھے شیشے ه لوح وقلم پیشا در ۲۸ اکتوبر ه ه وایه ، افضل دار نومبر شده و مه له الفضل ۲۲ مئی ۱۹۵۵ء صدا ه الفضل هاربون ۵ - ۲ه الفضل ۱۸رجون شه و - ه الفضل ۲۲ جون ۱۹۵۵ء مت ص هـ