تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 272
۲۷۳ آپ را جتنا ہی کالج سے انٹر میڈیٹ کر چکے تھے۔حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر آپ نے اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کیا۔آپ کو احمدیت سے والہانہ عشق تھا۔آپ اور آپ کے بھائی مولانا ظل الرحمن نے قبول احمدیت کے بعد ایسا نیک نمونہ دکھایا کہ اُن کے والد بھی احمدی ہو گئے اور قادیان آنے کی خواہش ظاہر کی جس سے آپ کو اس قدر خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی چند ضروری اور پسندیدہ اشیاء بیچ کر انہیں ہدیہ بھیجا اور وہ قادیان تشریف لے آئے۔بی۔اپنے پاس کر لینے کے بعد آپ نے اپنی زندگی اسلام کے لئے وقف کر دی جس پہ حضرت مصلح موعود نے آپ کو گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ کے تعلیم الاسلام ہائی سکول کا ہیڈ ماسٹر مقرر فرمایا جہاں آپ نے انتھک محنت اور خلوص سے کام کیا۔شروع شروع میں آپ کو یہ ماحول کچھ اجنبی سامحسوس ہوا گھر آپ جلد ہی لوگوں میں گھل مل گئے۔گھٹیالیاں میں ہی آپ نے ایم اے کی تیاری کی اور کامیاب ہو گئے۔جس دن آپ کا ایم اے کا نتیجہ نکلا اسی روز آپ کا نام امریکہ مشن کے لئے تجویز ہوا۔اور آپ ۲۰ میٹی ۲ء کو احمدی مسلم مشن امریکہ کے انچارج کی حیثیت سے بھیجے گئے۔حضرت مصلح موعود نے بوقت روانگی آپ کو صوفی کے قابل قدر خطاب سے نواز اور ارشاد فرمایا کہ اپنے نام کے ساتھ ہمیشہ بنگالی کا لفظ استعمال کریں۔آپ ۸ار اگست ء کو شکا کو پہنچے۔آپ کو شروع میں بہت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت جلد آپ نے اس پر قابو پا لیا۔اور تھوڑے ہی عرصہ میں نہ صرف امریکین مشن کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے میں کامیاب ہوگئے بلکہ ہزاروں میل کے تبلیغی دوروں، نجی " لاقاتوں لیکچروں اور امریکن پولیس میں مضامین اور خبروں کی اشاعت اور رسالہ مسلم سن رائز “ کی وسیع پیلیٹی کے ذریعہ امریکہ میں اسلام اور احمدیت کی دھاک بٹھا دی۔آپ نے قریباً سات سال کے عرصہ ہیں نہ صرف نئی جماعتیں قائم کیں بلکہ بے شمار ٹریکٹوں کے علاوہ دی لائف آن محمد ادر" دی ٹومب آن جبیر " جیسی معرکة الآراء کتا بیں شائع کیں جن کا ملکی پریس میں بھی خوب چرچا ہوا۔شمالی امریکہ میں جو عرب مقیم ہو گئے تھے یا عارضی طور پر آتے تھے انہیں رسالہ " البشری " کے ذریعہ سے تحریک حریت سے روشناس کرایا۔بہت سی سعید رو میں آپ کی تبلیغ سے اسلام و احمدیت میں داخل ہو ہیں۔آپ کو امریکیہ میں ایسی مقبولیت اور شہرت حاصل ہوئی کہ ملکی پریس آپ کے فاضلانہ لیکچروں سے گونجنے لگا۔جناب صوفی صاحب ۱۳ دسمبر کو واپس قادیان تشریف لائے۔اور دوبارہ ۲۱ اکتو بر شراء کو امریکہ بھیجے گئے۔