تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 249
۲۴۹ ناظر رہے۔اور سلسلہ کے اہم عہدوں پر کام کرتے رہے۔اتنے لمبے عرصہ تک جس شخص کے ساتھ تعلق رہا ہو۔اس سے طبعا محبت ہو جاتی ہے۔ایک انسان کسی مکان میں لمبے عرصہ تک رہے تو اس سے بھی محبت ہو جاتی ہے۔پھر ایک انسان جس کے ساتھ روزانہ واسطہ پڑتا ہو۔اس سے تو لاز گا محبت ہو جاتی ہے۔اس لئے گو درد صاحب کی وفات کوئی عجیب چیز نہیں۔لیکن ان سے دیر میز تعلق کی بناء پر ان کی وفات سے میرے دل کو اور دوسرے دوستوں کے دلوں کو بھی صدمہ پہنچنا ایک طبعی بات تھی حضرت مسیح علیہ السلام کو جب صلیب پر چڑھانے کا وقت قریب آیا تو آپ نے دعا کی کہ اے اللہ میری روح تو تیرا حکم مانے کے لئے تیار ہے، مگر میرا جسم کمزور ہے۔پس جسمانی طور پر ایسی چیزوں کا صدمہ ضرور ہوتا ہے۔چنانچہ درد صاحب کی اچانک وفات سے مجھے بھی صدمہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے یاد ہے جب ہم نے درد صاحب کو ولایت بھیجا ہے۔ان کی تنخواہ سو روپے ماہوار تھی۔چندہ اور دوسری کٹوتیوں کے بعد انہیں ساٹھ روپے ماہوار ملتے تھے۔جس میں سے بڑا حصہ وہ اپنی والدہ کو بھیج دیتے تھے۔ان کی دو بیویاں تھیں اور ان میں سے ہر ایک کے چار چار پانچ پانچے بچھے تھے۔وہ ہمارے مکان کے ہی ایک حصہ میں جو کچا تھا اور میں میں رہنا آج کل کے کلرک بھی پسند نہیں کرتے رہتی تھیں۔مجھے یاد ہے کہ مجھے یہ معلوم کر کے سخت صدمہ ہوا کہ ان کی بیویوں کے حصہ میں چار چار پانچ پانچ بچوں سمیت صرف چودہ چودہ روپے ماہوار آتے تھے۔آپ تو چودہ روپے وظیفہ پر بھی لڑکے شور مچا دیتے ہیں کہ یہ رقم بہت کم ہے لیکن ان دنوں ان کی بیویوں کے حصہ میں بچوں سمیت صرف چودہ چودہ روپے آتے تھے۔ان کی ایک بیوی کے بھائی جلد سانہ تھے۔جن کے پاس فرم شکنی کے لئے جب کوئی کتاب آتی تو وہ اس سے فرمے منگوا لیتی تھیں اور وہ خود اور دوسری بیوی فرمے توڑ توڑ کہ کچھ رقم پیدا کر لیتیں جس سے ان کا گزارہ چلتا۔اب دیکھو ایک شخص ایم اے ہے اور سب جھی کے لئے اسے آفر آچکی ہے۔ہ تبلیغ کے لئے ملک سے باہر جاتا ہے۔سلسلہ کو اتنی توفیق نہیں ہوتی۔کہ وہ اس کے بیوی بچوں کو مناسب گذارہ دے سکے۔اس کی بیویوں کو اپنے گزارہ کے لئے فرمے توڑنے پڑتے ہیں لیکن پھر بھی اس نے نہایت ثابت قدمی سے سلسلہ کی خدمت میں چالیس سال کا عرصہ گزارہ دیا۔۔۔۔۔۔درد صاحب جب سلسلہ کی خدمت کے لئے آئے تو ان کی عمر زیادہ نہ تھی لیکن اس عمر میں بھی ان کے وقار کا یہ حال تھا۔کہ ہم انہیں بڑے سے بڑے افسر سے بھی ملنے کے لئے بھیج دیتے تو وہ نہایت کامیابی کے ساتھ