تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 9 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 9

q اور پریشانی دور ہوئی۔خدا کرے کہ مسلمانوں میں پھر سے اتحاد پیدا ہو جائے اور پھر سے وہ گذشتہ عروج کو حاصل کرنے لگ جائیں اور اسلام کے نام میں وہی رعب پیدا ہو جائے جو آج سے ہزار بارہ سو سال پہلے تھا میں اس دن کے دیکھنے کا متمنی ہوں اور ہر وقت اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں۔جب سعودی، عراقی، شامی اور لبنانی، ترک، مصری اور یمینی سو رہے ہوتے ہیں اور میں ان کے لئے دعا کر رہا ہوتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ دعائیں قبول ہوں گی خدا تعالیٰ ان کو پھر ضائع شدہ عروج بخشے گا اور پھر محمد رسول اللہ (صلی الہ علیہ وسلم ) کی قوم ہمارے لئے فخر و مباہات کا موجب بن جائے گی۔خدا کرے جلد ایسا ہو۔یکیں شوری میں آنے والے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سنجیدگی سے بجٹ اور دوسری باتوں پر غور کریں۔اس سال دس بارہ دن لگا کر میں نے خود بھٹ کو حل کیا ہے۔اس لئے بجٹ میں دوستوں کو زیادہ تبدیلی نہیں کرنی چاہیئے میرا خیال ہے کہ میری بیماری کا موجب وہ محنت بھی تھی جو تحریک اور انجمن کے بجٹوں کو ٹھیک کرنے کے لئے مجھے کرنی پڑی ہیں تو بیمار ہوگیا مگر میری محنت کئی سال تک آمد و خرچ کے توازن کو ٹھیک کر دے گی۔اللہ تعا آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور آپ کو ان فرائض کے پورا کرنے کی توفیق دے جن کا آپ وعدہ کر چکے ہیں اور جن کے بغیر جماعت کی قریب کی ترقی ممکن ہے۔شوری کی کارروائی اس ایمان افروز اور اثر انگیز پیغام کے بعد مکرم مولوی عبدالرحمن صاحب اور سیکرٹری مجلس مشاورت نے حضرت مصلح موعود کی وہ ہدایات پڑھ کر سنائیں جن کے تحت اس مشاورت کا انعقاد جناب مرزا عبد الحق صاحب کی زیر صدارت اعمل رپورٹ مجلس مشاورت منعقده ۷ تا ۹- اپریل ۹۵ار صفحه ۷ - ۹ +