تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 192
رہنا اس کی صحت کے لئے مضر ہے۔اسے اپنی صحت کو بحال کرنے کے لئے ایسے علاقہ میں چلا جانا چاہیئے جو میدانی بھی نہ ہو اور پہاڑی بھی نہ ہو بلکہ درمیانی قسم کا علاقہ ہو۔پھر وہ شہر سے دور ہو۔یہی ایک صورت ہے جس کی وجہ سے اس کی زندگی محفوظ رہ سکتی ہے اور اس کی صحت بحال ہو سکتی ہے چنانچہ اس نے ڈاکٹروں کی اس نصیحت پر عمل کرنے کے لئے اپنے خاوند کو بھی چھوڑا، اپنے دوسرے عزیزوں اور وطن کو خیر باد کہا اور قریب کے علاقہ میں جس میں ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی خوبیاں پائی جاتی تھیں چلی گئی یہ علاقہ تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے تھا بلہ میں اس علاقہ کے ارد گرد پچاس میل میں صرف ایک شخص تھا جو دستخط کرنا جانتا تھا۔باقی لوگ دستخط بھی نہیں کر سکتے تھے اور وحشت کا یہ حال تھا کہ روزانہ سینکڑوں لوگ قتل ہوتے تھے وہ عورت بے کار بھی نہیں رہ سکتی تھی۔اس لئے اپنا وقت گزارنے کے لئے اس نے وہاں ایک اسکول جانہ کی کیا۔اس نے دوسرے علاقوں کے بعض لوگوں کو خطوط لکھ کر عطایا اکٹھے کئے اور اس اسکول کے اخراجات چلانے کا انتظام کیا، اب تو وہاں اور اسکول بھی جاری کئے گئے ہیں۔لیکن ی میں پہلا اسکول یہی تھا جو وہاں جاری کیا گیا۔اس عورت کے متعلق یہ بتایا گیا ہے کہ وہ ہر بچے سے جس کو وہ پڑھاتی تھی۔زبانی طور پر یہ وعدہ لیتی تھی کہ اگر اس کے ادارے قوم یا علاقہ کو اس کی ضرورت پڑے تو وہ وہیں آئے گا۔کسی اور جگہ نہیں جائے گا۔چنانچہ لکھا ہے کہ ایک طالب علم طب میں نہایت ذہین اور جو شیار تھا اسے طب میں اتنا ملکہ حاصل تھا کہ جب اس عورت نے وظیفہ دے کہ اس کی اعلیٰ پڑھائی کا انتظام کیا اور اس نے طب کی ا اعلیٰ ڈگری حاصل کرلی تو بعض فرموں نے اسے اغلباً دس لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی۔جو ہمارے ملک کے لحاظ سے پیتا بیس لاکھ روپیہ سالانہ بنتا ہے مگر اس عورت نے اسے لکھا کہ تم اپنے علاقے میں آجاؤ کیونکہ یہاں اور ڈاکٹر موجود نہیں چنانچہ وہ اس پیشکش کو ٹھکرا کہ وہاں آگیا۔پھر دہ کوئی بھاری فیس بھی نہیں لیتا تھا وہ چھکڑوں پر رات کے بارہ بجے برف سے ڈھکے ہوئے راستوں پر سفر کر کے مریض کو دیکھنے جانا اور اس کا علاج کرتا۔جب واپس آتا تو وہ لوگ پانچ سیر گندم با یکی اس کے چھکڑے میں رکھ دیتے۔یہ وہ فیس تھی جو وہ اپنے علاقہ کے مریضوں سے لیتا اور جس کے متقابلہ پر اس نے لاکھوں روپیہ سالانہ کی تنخواہ کی پیشکش ٹھکرا دی۔یہ واقف زندگی نہیں تھا تو اور کیا تھا اس طرح کی اور مثالیں بھی مل سکتی ہیں۔