تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 123 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 123

١٢٣ ہے۔دو سے چار بننا ہے۔چار سے آٹھ بنا ہے آٹھ سے سولہ بننا ہے سولہ سے نہیں بنتا ہے تیس سے چونسٹھ بننا ہے اور چونسٹھ سے ایک سو اٹھائیس بنتا ہے۔ہماری جماعت آخہ لاکھوں کی جماعت ہے۔اگر ہر دس سال کے اندر ایک ایک شخص کے ذریعہ دو چار احمدی بھی پیدا ہو جائیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اگلے۔دس سال میں پندرہ بیس لاکھ ہو جائیں گے اور اس سے اگلے دس سال میں اسی لاکھ ہو جائیں گے اور اس سے اگلے دس سال میں ڈیڑھ کروڑ تک ان کی تعداد پہنچ جائے گی۔اگر ایسا ہو جائے تو ہم امید کر سکتے ہیں کہ یہ ڈیڑھ کروڑ دو ارب تک اسلام کا پیغام پہنچا سکتا ہے۔لیکن اگر یہ نہ ہو اور ہر شخص سمجھ لے کہ میرے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ میں نے چندہ دے دیا ہے تو یورپ اور امریکہ کو اسلام کون سمجھائے گا ؟ اور اگر سمجھانے والا کوئی نہیں ہوگا تو مانے گا کون۔۔۔۔۔یورپ کے لوگ آپ اسلام کی طرف مائل ہو رہے آب ہیں لیکن بڑی چیز جو ان کے رستہ میں حائل ہے وہ یہی ہے کہ یورپین لوگ ہر چیز کو سیاسی نقطہ نگاہ سے دیکھتے رہیں ان کے بڑے بڑے لوگ یہ خوب سمجھتے ہیں کہ اسلام اگر ہم تک پہنچا ہے تو احمدیوں کے ذریعہ سے لیکن مسلمان جن کی اکثریت ہے وہ احمدیوں کے ہی مخالف ہیں۔ایسی صورت میں اقلیت کے ساتھ منا کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا ہاں اگر اکثریت کے ساتھ ملیں گے تو مفید کام کر سکیں گے اس قسم کے وساوس کا بھی تبھی ازالہ ہو سکتا ہے۔جب ہمارے مبلغ اُن تک پہنچیں اور اُن کے شبہات کو دور کریں بظاہر ہے کہ ایک آدھ دفعہ ملنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔اس کے لئے متواتر اور مسلسل جد و جہد کی ضرورتہ ہوتی ہے۔آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا اور کون ہو سکتا ہے مگر آپ نے بھی سال ہا سال تبلیغ کی اور پھر آپ کے صحابہ نے تبلیغ کی تب جا کہ لاکھوں لوگ اسلام میں شامل ہوئے۔مگر کچھ عرصہ کے بعد جب انہوں نے اسلام کی اشاعت کی طرف سے توجہ ہٹائی تو وہی لاکھوں خراب ہو گئے۔اسی طرح اگر ہمارے نمائندے اور ہمارے قائم مقام ان ممالک میں موجود ہوں اور پھر یہ کام صرف انہی تک محدود نہ ہو بلکہ ان کی آئندہ نسل بھی اس کام میں مشغول رہے تو سینکڑوں سال تک دُنیا اسلام کے نور سے مستفیض ہوتی رہے گی۔پس وقف کی تحریک اسلام کی اشاعت کے لئے ایک عظیم الشان تحریک ہے۔اگر وقف کی تحریک مضبوط ہو جائے اور نسلاً بعد نسل ہماری جماعت کے نوجوان خدمت دین کے لئے آگے بڑھتے رہیں تو سینکڑوں نہیں ہزاروں سال تک تبلیغ اسلام کا سلسلہ قائم رہ سکتا ہے۔اس مفرض کے لئے میں نے متواتر جماعت پر وقف کی اہمیت کو ظاہر کیا مگر آب میرا ارادہ ہے کہ جماعت سے خاندانی طور پر وقف اولاد کا مطالبہ