تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 118 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 118

A یعنی میں یہ نوشتہ دیوار پڑھ رہا ہوں کہ آپ کی وافریقین ) نسل کے لئے ایک عظیم متقبل مقدر ہے۔اُس کا شاندار زمانہ قریب تو آرہا ہے۔خدا نے ماضی میں بھی کسی قوم کو نہیں چھوڑا نہ آئندہ نظر انداز کریگا۔وہ بعض اوقات کسی ایک قوم اور براعظم کو موقع دیتا ہے اور پھر ایک دوسری قوم اور دوسرے براعظم کو منتخب فرماتا ہے۔ایک لیے عرصے تک آپ لوگوں پر ظلم کیا گیا اور دوسروں کے محکوم رہے۔اب آپ کا دقت لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیا گیا کہ افریقین ایک مکمتر قوم ہیں خود میں اپنے متعلق بھی کہ سکتا ہوں کہ اپنے اُس عہد شباب میں جبکہ میں انگریزی کتابیں پڑھا کرتا تھا تو میرا بھی یہ خیال تھا۔لیکن بڑے ہو کر جب میں نے قرآن و حدیث کا مطالعہ کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ سب کچھ غلط تھا۔خدا تعالیٰ نے آپ کی قوم سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوتا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمام تسلیں اور قومیں برابر ہیں جب وہ کوئی اپنا فرستادہ دنیا میں بھیجتا ہے تو وہ کافی ذہانت اُن لوگوں کو بھی عطا فرماتا ہے جن کو مخاطب کیا جاتا ہے کہ وہ اس رسول کو قبول کریں۔اگر آپ کے پاس یہ ذہانت نہیں یا دوسرے الفاظ میں آپ ایک کمتر نسل ہیں تو معاذ اللہ یہ خدا کا نقص ہے کہ اُس نے ایک ایسی قوم کی طرف اپنا مامور بھیجا جو ذہانت سے خالی تھی کہ اُس کو قبول کر سکے۔لیکن معاملہ یہ نہیں ہے۔اسلام کہتا ہے کہ یورپ امریکہ ، ایشیا، افریقہ اور دور دراز جزیروں کے سب باشندے برابر ہیں۔تمام کو قوت عقل اور قوت علم و ایجاد عطا کی گئی ہے۔گو امریکن اپنے تئیں ایک فوق البشر مخلوق سمجھتے ہیں اور یورپین سے بھی نفرت کریستے ہیں اور یورپ کے لوگ ایشیائیوں کو بنظر حقارت دیکھتے ہیں مگر جہاں تک تحریک احمدیت کا تعلق ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ (اور جب میں یہ کہتا ہوں تو میری مراد اُن تمام احمدیوں سے ہے جو میرے متبع ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ زمین پر لینے والے تمام لوگ برانہ ہیں۔ہم تمام برابہ میں اور ایک جیسی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی زندگی میں کبھی کسی احمدی کو یہ اجازت دینے کے لئے تیار نہیں ہوں گا کہ وہ مذکورہ بالا خیالات کو جو دنیا میں رائج ہیں اختیار کرے۔بالکل اسی طرح جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ ایسے خیالات کو اپنی ایڑیوں کے نیچے کچل دیں گے۔پس میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نہیں بھی ایسے نظریات کو اپنے پاؤں تلے مسل دونگا۔پس جائیں اور اپنے آپ کو سچا احمدی ثابت کریں۔اور اپنے بھائیوں کو بتائیں کہ آپ پاکستان گئے