تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 69 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 69

سامنے پیش کیا جاتا ہے لہ ۴ - ۲۱ ظہور اگست کے خطبہ جمعہ کے آغاز میں حضور نے یہ بتایا کہ " اسلام صرف دل کی صفائی کے لئے نہیں آیا اسلام قومی ترقی اور معاشرت کے ارتقاء کے لئے بھی آیا ہے اور قوم اور معاشرت کا پتہ بغیر اجتماع میں شامل ہونے کے لگ نہیں سکتا پھر جمعہ اور عید کے اجتماعی فلسفہ اور اس کے تقاضوں کا ذکر کر کے فرمایا کہ شریعیت نے حکم دیا ہے کہ امراء اور قوم کے لیڈر جمعہ اور دوسری نمازیں خود پڑھایا کریں۔مرکز میں متقدم حق خلیفہ وقت کا ہے اگر وہ نہ ہو تو اُس کے نائب پڑھائیں ، ملک کے افسر پڑھائیں، امراء اور لیڈران قوم پڑھائیں۔اس میں بھی بڑا مقصد یہی ہے کہ اجتماع میں بجانے سے غرباء کی تکالیف نظر آجاتی ہیں اور پھر اُن کو دُور کرنے کے لئے اجتماعی رنگ میں کوشش کی جا سکتی ہے یا اس اثر انگیز خطبہ کا اختتام درج ذیل الفاظ پر ہوا :- " فرض جمعہ اور عیدین وغیرہ کی نمازیں نہ صرف قرب الہی کا ذریعہ ہیں بلکہ قومی مشکلات کے معلوم کرنے اور پھر اُن کو دور کرنے کا بھی اعلیٰ ذریعہ ہیں اور ہر مومن کا فرض ہے کہ وہ نہ صرف اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط رکھے بلکہ عوام کی مشکلات کے دُور کرنے میں بھی عملی حصہ سے حقیقت یہی ہے کہ کوئی شخص اپنی زندگی نہ دنیا کے لحاظ سے کامیاب بسر کر سکتا ہے اور نہ دینی لحاظ سے جب تک اُس کا خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق نہ ہو۔اسی طرح کوئی شخص اپنی زندگی خدا تعالیٰ کے لئے بسر نہیں کر سکتا جب تک قوم کے لئے اور قوم کے افراد کے لئے قربانی اور ایثار کی روح اس میں پیدا نہ ہونے کے ۲۸۰۳ طور/ اگست کے خطبہ جمعہ کا مضمون یہ تھا کہ نمازوں کو اس طرح سنوار کر ادا کرو کہ خدا تعالیٰ کے تائیدی نشان اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر لو۔چنانچہ فرمایا۔اه روزنامه المصلح" کراچی مورخه ۶ اراخاء ۱۳۳۲ هش / ۱۶ اکتوبر ۱۹۵۳ء صب کے روز نامه المصلح کراچی مورخه ۱۲۰ اخاه ۱۳۳۲اهش ۲۰ اکتوبر ۶۱۹۵۳ قط