تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 595
۵۶۹ سے انگلی کار میں عقیمی سیٹ پر حضور تشریف فرما تھے اور حضور کے ساتھ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بیٹھے ہوئے تھے۔کار کی اگلی سیٹ پر حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب تھے۔اس کے پیچھے بعض خدام اور عملے کے دیگر افراد کی کار تھی۔تمبیری کار میں حضور کے قدیم طبی خادم حضرت ڈاکٹر حشمت الله خالی صاحب (جنہیں اس سفر یورپ میں بھی حضور کی ہر کالی کا شرف حاصل ہوا) کے علاوہ جائنٹ ناظر اعلیٰ میاں غلام محمد صاحب اختر حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد مولانا جلال الدین صاحب شمس۔کیپٹن محمد حسین صاحب چیمہ اور مکرم چودھری ظہور احمد صاحب آڈیٹر ر حال ناظر دیوان صدر انجمن (احمدیہ ) سوار تھے۔پچھلی کار میں سیدہ حضرت اسم ناصر حرم اول حضرت المصلح موعود اور صا حبزادی امتہ الجمیل بیگم تھیں۔اس کار کے پیچھے سیدہ اتم متین صاحبہ حضرت سیدہ مہر آیا صاحبہ اور صاحبزادی امتہ المتین میگیم کی کار تھی۔اس سے پچھلی کار میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب آپ کی بیگم صاحبہ اور بچے تھے۔اپنی کار کو صاحبزادہ موصوف خود ڈرائیو کر رہے تھے۔آخری کار میں ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کی بیگم صاحبہ اور بیچے تھے۔حضور کی کار دیگر کاروں کے ہمراہ خراماں خراماں قصر خلافت کی جانب روانہ ہوئی بسب سے پہلے کار اسٹیشن کے عقب میں استقبالیہ کمیٹی کی طرف سے تعمیر کردہ گیسٹ میں سے ہو کر گزری جس بچہ السّلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کا طغری آویزاں تھا۔اور حضرت مسیح موعود کے بعض الہامات لکھے ہوئے تھے۔یہاں بھی چند اطفال مکرم مولانا ابو المنير نورالحق صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ کی زہرہ نگرانی حضرت مسیح موعود کے دعائیہ اشعار نہایت خوش الحانی سے پڑھ پڑھ کر حضور کو خوش آمدید کہنے کی سعادت حاصل کر رہے تھے۔اس گیٹ میں سے گزرنے کے بعد حضور کی کار محلہ دار الرحمت شرقی کی درمیانی سڑک پر پہنچی وہاں کاریں جانب شرق کراسنگ پر آئیں اور پھر گول بازار میں سے ہوتی ہو ئیں ، فانت صدر انجمین احمدیہ اور تحریک جدید کی درمیانی سڑک طے کرنے کے بعد دائیں جانب مڑتے ہوئے احاطہ مسجد مبارک کے صدر دروازے کے راستے قصر خلافت کے قریب آکر رکھیں۔یہ تمام راسته خوش آمدید کی خوبصورت محرابوں رنگ دار جھنڈیوں اور بجلی کے دلکش قمقموں سے سجا ہو ا تھا نیز مکانوں کی چھتوں پر منڈیروں کے ساتھ ساتھ دُور دُور تک مٹی کے ننھے ننھے چراغوں نے اپنی بے قرار روشنی کے ساتھ ایک عجیب