تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page vi of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page vi

سول کریم صلی الہ علیہ وسلم کے فاتح و نیل بن جائیں اور قیامت کے دن تمام دنیا کی حکومت کی کنجیاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں رکھنے کا فخر حاصل کریں " چنانچہ لندن میں حضور نے دنیا کے تمام بر اعظموں سے تعلق رکھنے والے مبلغین کی کانفرنس بلائی۔یہ کانفرنس ۲۲ تا ۲۴ جولائی منعقد ہوئی اور اس میں محترم چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے بھی یورپ اور افریقہ میں تبلیغ اسلام، اسلامی لٹریچر کی اشاعت اور تعلیمی سکیموں سے متعلق بحث میں حصہ لیا۔حضور نے افریقہ اور مغربی ممالک میں اسلام کی تبلیغ کو تیز سے تیز تر کرتے کے لئے متعد د تجاویز منظور فرمائیں۔بعد میں آنے والے دنوں نے بتایا کہ حضور کی ان تجاویز کا نہایت شاندار نتیجہ نکلا۔الغرض حضرت مصلح موعود کا یہ سفر خاص مصلحتوں کے ماتحت ہوا اور نہایت ہی مبارک سفر ثابت ہوا۔احباب کو علم ہے کہ ان دنوں مہنگائی بہت زوروں پر ہے۔ہر چیز کی قیمتیں پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔اسس مہنگائی کے زمانے میں کسی کتاب کا شائع کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔پھر اخراجات کے مطابق اگر کتاب کی قیمت رکھی جائے تو وہ اتنی زیادہ بن جاتی ہے کہ ہر ایک اسے آسانی سے حاصل نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے دو مخلصین مکرم جناب ملک ممتاز احمد صاحب آن دوالمیال اور مکرم میاں اصغر علی صاحب ٹمبر مرچنٹ لاہور کے دل میں ڈالا کہ وہ تاریخ کی اس جلد کی اشاعت کے لئے ادارہ کی مدد کریں چنانچہ ان دونوں اصحاب نے ہمیں گرانقدر امداد دی ہے۔امید ہے کہ ان کے عطیہ کی وجہ سے خریدار دوستوں پر بوجھ قدرے کم ہو جائے گا۔دوست دعا فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ان دوستوں کو فضلوں اور برکتوں سے نواز سے اور ان کے اخلاص میں برکت دے۔آمین اداره مؤلف کتاب ہذا مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے با وجود گوناگوں مصروفیت کے رات دن ایک کر کے مواد جمع کیا اور اسے نہایت احسن طریق سے ترتیب دی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری محنتوں اور نا چیز مساعی کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنی رضا کے عطر سے ممسوح کرے اور دنیا اور آخرت میں ستاری فرمائے۔آمین والسلام خاکسار ابو المنير نور الحق مینجنگ ڈائریکٹر ادارۃ المصنفین ریو