تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page v
بسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلّى عَلَى رَسُولِهِ الكريم تاریخ امنیت کی ترویش جلد الحمد للہ چودھویں صدی کے اختتام کے موقع پر ادارۃ المصنفین کی طرف سے تاریخ احمدیت کی سترھویں جلد طبع ہو کر احباب کے ہاتھوں میں پہنچ رہی ہے۔تاریخ احمدیت کی پہلی جلد شاہ کے جلسہ سالانہ پر شائع ہوئی تھی۔اور پندرھویں جلد شاہ کے جلسہ سالانہ پر سولہویں جلد کا مستوردہ تیار ہو رہا ہے انشاء اللہ احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔وباللہ التوفیق - سترھویں جلد میں مئی سر سے لیکر ستمبر تک کے حالات کا ذکر ہے۔اس زمانہ کا مہتم بالشان واقعہ حضرت مصلح موعود کا سفر یورپ ہے جس کے دوران حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی پیشگوئی دوبارہ پوری ہوئی تہم يُسَافِرُ المَسِيحُ اَوخَلِيفَةً مِنْ خُلَفَاءِ إِلى أَرْضِ دَ مِشْقَ (حمامتہ البشری منم کہ مسیح موعود یا ان کے خلفاء میں سے کوئی خلیفہ ارض دمشق کی طرف سفر کرے گا۔پہلی مرتبہ حضرت مصلح موعود نے ۱۹۲۳ء کے سفر یورپ میں دمشق میں نزول فرمایا اور پھر شائر میں یورپ جاتے ہوئے دوبارہ ارض دمشق میں اُتر سے۔پہلی مرتبہ ابھی وہاں جماعت قائم نہیں ہوئی تھی لیکن دوسرے سفر میں حضور نے دیکھا کہ آپ کے عشاق کی ایک کثیر جماعت آپ پر قربان ہونا چاہتی تھی۔اور حضور کی قدم بوسی کو سعادت سمجھتی تھی۔الغرض یہ پیشگوئی دوسری دفعہ پھر بڑے زور سے پوری ہوئی۔والحمد للہ على ذالك - حضرت مصلح موعود کا سفر یورپ کو علاج کی غرض سے تھا لیکن اس میں الہی مصلحت یہ بھی تھی کہ آپ کے متعلق جو یہ الہام تھا کہ تومیں آپ سے برکت پائیں گی یہ بھی پورا ہو۔اور غلبہ اسلام کی وہ ہم جو آپ کی خلافت میں شروع ہوئی تھی اس میں ایک خاص جوش پیدا ہوچنانچہ ہر پریل شہ کو حضور نے کراچی سے ایک پیغام جماعت کے نام دیا کہ میرا ارادہ ہے کہ میں یورپ اور امریکہ کے تمام مبلغین کو اکٹھا کر کے تقیہ ذیلی بر سر زمین طے کرنے کی کوشش کروں گا۔کیا عجب ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زندگیوں میں اسلام کی فتح کا دن دیکھنا نصیب کرے۔اور ہماری موتیں ہماری پیدائشوں سے زیادہ مبارک ہوں اور کامیابی ہمارے قدم چومے اور ہم