تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 569 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 569

۵۴۳ تاریخ اسلام میں ایک انقلاب انگیز سنگ میل کی حیثیت سے کبھی فراموش نہیں کی جا سکے گی اور جس کے نتیجے میں تغیر اسلامی دنیا میں تبلیغ کا ایک نیا دور شروع ہوا۔کانفرنس | غیر معمولی اہمیت کے باعث حضور نے کانفرنس شروع ہونے سے ایک دن پہلے مندرجہ ذیل یہ قبیہ کے ذریعہ تمام احمدیوں کو دعائے خاص کی تحریک فرمائی۔پٹنی - (لندن) ۲۱ جولائی۔حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے زمانہ کے بعد کی پہلی تری دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے لنڈن میں ایک نہایت اہم اور عظیم الشان کا نفرنس شروع ہو رہی ہے۔کانفرنس میں امریکہ۔غرب الہند افریقہ اور یورپ کے قریباً تمام اہم ممالک میں متعین احمدی مبلغین شامل ہوں گے۔۲۲ جولائی سے چودھری محمد ظفر اللہ خان بھی اس کا نفرنس میں شامل ہو رہے ہیں دوست کا نفرنس کی نمایاں اور اس کے وسیع ترین کامیاب نتائج کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور درد دل ا خلیفہ اسی ان سے دعا کریں۔اس کا نفرنس کا فیصلہ در اصل حضور نے زیورچ میں ہی وسط جون کے قریب کر لیا تھا۔چنانچہ یورپ امریکہ اور نائیجیریا کے مبلغین کو وہاں سے ایجینٹا بمعہ ایک سوالنامہ کے بھجوا دیا گیا تھا تا سب اپنے اپنے ہاں دوسرے مبلغوں اور جماعتوں سے مشورہ کر کے پوری تیاری کے ساتھ کانفرنس میں شامل ہوں۔اس کا نفرنس کے پانچ اجلاس ہوئے اور سب میں حضور نے شرکت فرمائی۔کانفرنس میں ایک ایک ملک کی رپورٹ کو لے کر سبحث و تمحیص کی گئی۔موجودہ مشنوں کی مضبوطی اور ترقی۔اسلامی لٹریچر کی تیاری اور اشاعت اور نئی مساجد کی تعمیر کے متعلق اہم فیصلہ جات کئے گئے۔سیدنا حضرت المصلح الموعود یکمال شفقت ایک ایک تجویز کے متعلق راہنمائی اور ہدایات دیتے رہے۔کانفرنس کے موقعہ پر آنے والے مبلغین الگ بھی حضرت اقدس سے ملتے رہے اور اپنی مشکلات پیش کر کے راہ نمائی حاصل کرتے رہے یہ سکے نه روزنامه " الفصل "ریده ۲۲ جولائی ۶۱۹۵۵ مت۔ہے۔روزنامہ " الفصل " ربع مورخه ۴ از اکتوبر ۱۹ م کالم را -