تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 44 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 44

یادگار اور سلسلہ کے لئے ایک کار آمد سامان ہوگا یا اے محترم شیخ محمد احمد صاحب منظر نے اس ارشاد مبارک کی تعمیل میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کی بیان فرمود روایات انہی کے الفاظ میں قلمبند کر کے رسالہ ریویو آف ریلیجنز جنوری ۱۹۴۲ء میں شائع کرا دیں۔۱۹۳۷ء کی تحریک کے نتیجہ میں نہ صرف روایات صحابہ کے جمع و اشاعت کا کام پوری توبہ اور باقاعدگی سے شروع ہو گیا بلکہ ایسا لٹریچر بھی تیار ہونے لگا جو سیدنا حضرت مسیح موعود اور خلافت اولی و ثانیہ کے عہد مبارک کی تاریخ پر مشتمل تھا چنا نچہ فروری ۱۹۳۸ء میں مکرم چو ہد ری محمد شریف صاحب مولوی فاضل مبلغ سلسلہ احمدیہ نے " سلسلہ عالیہ احمدیہ اور دسمبر ۱۹۳۸ء میں ملک فضل حسین صاحب مہاجر نئے تاثرات قادیان" شائع کی۔دسمبر ۱۹۳۹ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے قلم سے " سلسلہ احمدیہ جیسی شاندار تالیف اشاعت پذیر ہوئی جو سلسلہ احمدیہ کی پچاس سالہ تاریخ پر ایک مختصر مگر نهایت جامع او حقیقت الفرات کتاب تھی۔۱۹۴۲ء میں شیخ محمود احمد صاحب عرفانی مدیر الحکم نے " مرکز احمدیت۔قادیان کے نام سے ایک پر از معلومات کتاب چھپوائی۔۱۹۴۵ء میں حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد نے اپنی محققانہ تألیف LIFE OF AHMAD" کا حصہ اول مکمل کیا جو ۱۹۴۸ء میں لاہور سے شائع ہوا۔۱۹۵۰ء میں ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اسے درویش قادیان نے " اصحاب احمد کی پہلی جلد اور ۱۹۵۲ میں دوسری جلد شائع کی جس سے سلسلہ کے لڑکپچر میں قابل قدر اضافہ ہوا۔اسی طرح ۱۹۵۱ء کے دوران حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی رضی اللہ عنہ کی حیات قدسی کے دو حصے حیدر آباد دکن سے سیٹھ علی محمد اسے۔الہ دین صاحب کے زیر انتظام چھپے اور ہر طبقہ کے لئے ازدیاد ایمان کا موجب بنے۔۱۹۵۳ء کا سال اگر چہ ابتلاؤں کا سال تھا مگر یہی وہ سال تھا جس میں سید نا حضرت مصلح موعود کی تحریک خاص سے مرکز احمدیت میں تاریخ سلسلہ احمدیہ کی تدوین و اشاعت کی مرکزی سطح پر بنیاد پڑی۔اس کا محرک در اصل حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا ایک مکتوب تھا جو آپنے ہم اور پاپیچ له " اصحاب احمد جلد ہی منت دمرتبہ ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اسے) :