تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 43 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 43

بند رگوں کو سب سے بڑھ کر اس قومی فریضہ کی بجا آوری کا شرف حاصل ہوا ان میں سر فہرست حضرت شیخ یعقوب علی صاحب تراب ( عرفانی تھے جنہوں نے حیات النبی حیات احمد اور سیرت مسیح موعود" کی متعد د جلدیں شائع فرمائیں۔آپ کے علاوہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے صحابہ مسیح موعود کی روایات "سیرت المہدی ہے کے تین حصوں میں سپر د اشاعت فرمائیں محبت صادق حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے " ذکر حبیب ان کے نام سے ایمان افروز کتاب لکھی حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی اجمالی شانوی کا " سفر نامہ" جو حضرت مسیح موعود کے واقعات پر مشتمل تھا خلافتِ اُولیٰ کے عہد مبارک میں اخبار "الحق" (دہلی ) میں چھپا اور جون ۱۹۱۵ء میں تذکرۃ المہدی " کے نام سے شائع ہوا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا کہ اس کا دوسرا حصہ بھی چھپنا چاہیئے۔حضرت پیر صاحب کے قلم کا لکھا ہوا دوسرا حصہ ۳۷ صفحات کا تھا اوریہ آپ کا ارادہ تھا کہ اسے کئی حصوں میں تقسیم کر کے چھپوا دیں مگر افسوس اس کے صرف ۲۸ صفحات ہی شائع کر پائے تھے کہ آپ انتقال کر گئے۔۱۹ نومبر ۱۹۳۷ء کو حضرت مصلح موعود نے روایات صحابہ جمع کرنے کی ایک اور موثر تحریک فرمان کے اس تحریک پر ابھی مرکزی نظام کے تحت با قاعدہ کام شروع نہیں ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود کے نہایت یک رنگ، قدیم اور بے مثال خدائی و شیدائی حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی بیمار ہو گئے۔حضرت خلیفہ ثانی المصلح الموعود نے ۵ار دسمبر ۱۹۳۷ م کو اپنے قلم مبارک سے محرم شیخ محمد احمد صاحب منظر ایڈوکیٹ کپور فصل کو لکھا کہ :- منشی صاحب کی بیماری کی خبر سے افسوس ہوا۔آپ یہ کام ضرور کریں کہ بار بار پوچھ پوچھ کر ان سے ایک کاپی میں سب روایات حضرت مسیح موعود کے متعلق لکھوائیں اس میں تاریخی اور واعظانہ اور سب ہی قسم کی ہوں یعنی صرف ملفوظات ہی نہ ہوں بلکہ سلسلہ کی تاریخ اور حضور علیہ السلام کے واقعات تاریخی بھی ہوں۔یہ آپ کے لئے اور اُن کے لئے بہترین اشاعت حصہ اول دسمبر ۱۹۲۳ ۶ حصہ دوم دسمبر ۶۱۹۲۷ حصہ سوم فروری ۶۱۹۳۹ * کے اشاعت اولی دسمبر ۶۱۹۳۹ : کے اشاعت دسمبر ۶۱۹۲۱ + ه تاریخ احمدیت جلد هشتم ۴۲۵ شه حال امیر جماعت احمدیہ ضلع فیصل آباد :