تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 555
۵۲۹ لو اور تم اس کے اس طرح پیارے بن جاؤ جس طرح بچے اپنے باپ کو پیارے ہوتے ہیں اگر تم خدا تعالیٰ کی ہدایات پر عمل کرو گے تو تمہاری تعداد آہستہ آہستہ بڑھ جائے گی۔اور تم اس دنیا پر غالب آجاؤ گے (انشاء اللہ تعالیٰ ) تمہارا ملک ایک صنعتی ملک ہے گو یہ بہت اہمیت رکھتا ہے تاہم یہ ایک چھوٹا سا ملک ہے لیکن اگر تم خدا تعالے کی ہدایات پر عمل کرو گے تو بڑے ملک بھی تم پر رشک کرنے لگیں گے۔اور خدا تعالیٰ تمہیں ہمیشہ کے لئے زیادہ سے زیادہ شان و شوکت عطا فرمائے گا ہے ٹیلی ویژن پر انٹرویو اور ایک اور ایک درجون کا دن ہمیشہ یادگار رہے گا۔کیونکہ اس روز سوئس ٹیلیوشین کے ذریعہ حضور کا انٹرویو نشر ہوا۔لوگوسلا وین کا قبول اسلام حضور نے یہ انٹرویو انگریزی زبان میں دیا جس کا ترجمہ شیخ ناصر احمد صاحب مبلغ سوئٹزر لینڈ نے جرمن زبان میں کر کے سُنایا حضور نے سفر یورپ کی غرض ، رمضان المبارک کی اہمیت۔جماعت احمدیہ کی تبلیغی جد وجہد اور اس کی ضرورت سے تعلق سوالات کے جوابات دیئے۔علاوہ ازیں لوگو سلاویہ کا ایک باشندہ حضور کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو اسے زیورک سے جرمنی تک ہی حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود سوئٹزرلینڈ میں ایک ماہ تک قیام فرمانے کے بعد زیورچ سے ، ارجون ۹۵۵ ایر کو بذریعہ کار جنوبی سوئٹزرلینڈ کے مقام لوگانو کو روانہ ہو گئے حضور اار جون کو اٹلی کے مشہور شہر وینس میں پہنچے اور ہم ارجون کو وینس سے اننتر بروک (آسٹریا ، تشریف لے گئے۔۵ ارجون کو حضور آسٹریا سے جرمنی چلے گئے۔4 بجے کے قریب حضور نیور سرگ پہنچے۔جہاں چو ہدری عبد اللطیف صاحب مبلغ جرمنی اور کئی اور مخلصین حضور کے استقبال کے لئے موجود تھے۔نیور نبرگ میں پندرہ مرد اور عورتیں احمدی نو مسلم تھے اور وہ سب کے سب اخلاص اور محبت سے سرشار تھے۔اس مقام پر حضور نے نو مسلمین کے ساتھ جرمنی میں تبلیغ اسلام کے موضوع پر تبادلہ خیالات بھی فرمایا۔ے۔روزنامہ " الفضل " ربوہ ۲۲ جون ۶۱۹۵۵ مت کے - روزنامہ "الفضل" ریوه ارجون شاء صل