تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 508
MAY بد پر ہیزی سے نہیں کر رہا بلکہ ڈاکٹر نے مجھے حکم دیا ہے کہ جمعہ کی نماز پڑھاؤں اور یہ ڈاکٹر بھی غیر احمدی ڈاکٹر ہے احمدی نہیں گو اس نے تاکید کر دی ہے خطبہ اونچی آواز سے نہ ہو۔لاوڈ سپیکر کے ذریعے سے ہو اور پانچ منٹ سے زیادہ نہ ہو آدمی پاس بیٹھے رہیں جو پانچ منٹ کے بعد روک دیں۔پچھلے چند دنوں سے خدا کے فضل سے طبیعت اچھی ہوتی چلی گئی گو دل کی کمزوری کے دور سے بعض دنوں میں ہوتے رہے آج پہلی دفعہ ایک خواب چھوٹی سی آئی اور مجھے یاد رہ گئی۔میں نے دیکھا کہ دو نوجوان مجھے ملنے آئے ہیں اور میں نے اُن کو ملاقات کا وقت دیا ہے اور اُن کے ساتھ کوئی اُن کے پروفیسر بھی ہیں کچھ دیر کے بعد نیم خوابی کی حالت ہوئی اور میں نے محسوس کیا کہ ابھی وہ طالب علم اور اُن کے پروفیسر ملنے نہیں آئے اور میں نے اپنی بیوی کو کہا اور وقت پوچھا انہوں نے کہا گیارہ بجے ہیں پھر میں نے اُن سے پوچھا کہ دو طالب علم جنہوں نے وقت مقرر کیا تھا وہ نہیں آئے انہوں نے کہا نہیں آئے پھر میں نیند کے زور سے دوبارہ سو گیا ہر سال اس وقت دماغ پر بوجھ کسی قدر کم معلوم ہوتا تھا۔اور میں محسوس کرتا تھا کہ خیالات معطل ہونے کی جو کیفیت پیدا ہو گئی تھی۔اس میں کمی آگئی ہے بہر حال اللہ تعالیٰ کا فضل ہے گو بہت آہستہ مگر پھر بھی طبیعت بحالی کی طرف مائل ہے۔اگر انجمن اور تحریک کے افسروں نے مجھے دق نہ کیا تو شاید صحت اور جلدی ٹھیک ہو جائے گی وہ ضروری ہدایت پر عمل کرنے اور ضروری رپوڑیں بھیجنے میں کوتا ہی کرتے ہیں اور بہانہ یہ بناتے ہیں کہ آپ کی صحت کے پیش نظر ایسا کرتے ہیں حال تکہ رپورٹ وقت پر آئے تو اس سے طبیعت میں سکون پیدا ہوتا ہے۔بہر حال احباب دعا کرتے رہیں۔یورپین ڈاکٹروں کی رائے کا علم تو وہاں جا کہ ہی ہوگا فی الحال ہوائی سفر کا طبیعت پر بوجھے ہے کیونکہ مجھے اس کی عادت نہیں تندرست آدمی بھی اس کا بوجھ محسوس کرتا ہے تو اعصابی بیمار تو اور بھی زیادہ کمزور ہوتا ہے لیکن دوسرا کوئی کراستہ اس وقت ممکن نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ خیریت سے پہنچائے اور خیریت سے واپس لائے تو علاج اور دوستوں کی طاقات طبیعت میں اچھی تبدیلی پیدا کر دے گی۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنے فرائض کے صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق دے اور اسلام سے ایسی وابستگی ہو کہ دنیا کا کوئی ظلم اور تشدد آپ کو اپنے عہد سے پھر نہ سکے اور اللہ تعالے ایسی عقل آپ کو عطا فرمائے کہ آپ کو وہ صحیح راستہ ہمیشہ روشن نظر آتا رہے جو خدا تعالیٰ کے کاموں کو چلانے اور اسلام کے قائم کرنے میں محمد ہو سکتا ہے۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی صدرا لے - روزنامه الفضل ربوه ۲۰ اپریل ۹۵۵ء ما