تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 498 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 498

۴۷۸ لاہور سے کراچی حضرت مصلح موعود اسی روز بخیریت لاہور پہنچے اور رتن باغ میں قیام فرما ہوئے۔۲۶ مارچ کو صبح ساڑھے چھ بجے حضور رتن باغ سے روانہ ہوئے۔روانگی سے قبل احباب جماعت کے ساتھ حضور نے پر سوز دعا کی اور اسٹیشن پر تشریف لے گئے جہاں عشاق خلافت کا ایک بہت بڑا ہجوم الوداع کہنے کے لئے موجود تھا۔اسٹیشن پر حضور تے دوبارہ اجتماعی دعا کروائی۔ہر شخص اپنے پیارے اور محسن آقا کی بیماری کے باعث سخت غمگین اور پریشان خاطر تھا۔حضور خیبر میل کے ذریعہ اگلے روز ۲۷ مارچ کو سنخیر و عافیت کراچی پہنچے اور مالیر میں رہائش پذیر ہوئے لیے م در اپریل کا دن قیام کراچی کے دوران ایک یادگار دن تھا کیونکہ اس روز حضور نے اپنی فرودگاہ میں بیماری کے جملہ کے بعد پہلی بار نماز کی امامت کی اور ظہر و عصر کی نمازیں پڑھائیں۔اسی خوشی میں قیام جگہ کے جملہ اصحاب نے شکرانے کے طور پر ایک بکرا ذبح کیا اور اس کا گوشت تقسیم کر لیا۔اس کے بعد حضور عام طور پر نمازیں پڑھانے لگے۔نماز کے بعد کے بعض اوقات حضور خدام کے درمیان بھی تشریف فرما ہوتے اور اپنے کلمات طیبات سے نوازنے سے جو نہی حضرت مصلح موعود ربوہ سے سفر ملک میں لیے بنیاد اور جھوٹی افوائیں اور یورپ کے ارادہ سے کراچی تشریف لے گئے بعض حضرت امیر مقامی کے دو زور دار مضامین مخالفین کی طرف سے حضور کے متعلق بعض جھوٹی اور بے بنیاد افواہیں مشہور کر دی گئیں۔اور جلد ہی پنجاب اور کراچی کے پولیس میں اُن کو خاص اہتمام سے جگہ بھی دی جانے لگی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب امیر مقامی نے اس فتنہ کی سرکوبی کے لئے حسب ذیل دو زور دار اور مسکت و مدتل مضامین سپرد قلم فرمائے :۔دا، جیسا کہ احباب جماعت کو معلوم ہے کہ حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایده الله بنصره العزيز سفر یورپ کے ارادہ سے کراچی تشریف لے گئے ہوئے ہیں اور وہاں سے انشاء اللہ عنقریب یورپ روانہ ہو جائیں گے۔جماعت کے دوستوں کو اس موقعہ پر خصوصیت کے ساتھ دعائیں کرنی چاہئیں کہ له الفضل " ۲۶ مارچ ۲۹ مارچ ۱۹۵۶ء صار له الفضل " در اپریل ۱۹۵۵ ما " الفضل ۲۳ اپریل ۱۹۵۵ء ما