تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 34
۳۲ مشیر قانونی -:- چوہدری غلام مرتضی نے بی۔اسے ایل ایل بی ، بار ایٹ لاء رجسٹرڈ آفس : ربوہ بینک : آسٹریلیشیا بنک لمیٹڈ لاہور مقاصد -:- مادیت کی تباہ کاریاں اور کمیونزم کے بڑھتے ہوئے سیلاب نے دنیا کے مذہبی رجحانات میں زبر دست تبدیلی پیدا کر دی ہے اور اسلام کے متعلق لوگوں کی پچیس پی بڑھ رہی ہے اور مذہبی اور اسلامی لٹریچر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ان حالات کے پیش نظر مزوری ہے کہ ہماری دینی تعلیمات جو جواہرات تحقیق و تدقیق سے پر اور حق کے طالبوں کو راہ یہ است پر کھینچنے والی ہیں جلدی سے نیز کثرت سے ایسے لوگوں کو پہونچ جائیں جو بُری تعلیموں سے متاثر ہو کہ مہلک بیماریوں میں گرفتار یا قریب قریب موت کے پہنچ گئے ہیں اور ہر وقت یہ امر ہمارے مد نظر رہنا چاہیئے کہ جس ملک کی موجودہ حالت ضلالت کے نیم قاتل سے نہایت خطرہ میں پڑ گئی ہو بلا توقف ہماری کتابیں اس ملک میں پھیل جائیں اور ہر ایک متلاشی حق کے ہاتھے ہیں وہ کتابیں نظر آئیں۔قرآن مجید اور علوم قرآنی کی ساری دنیا میں اشاعت کی جائے اور ذہنوں کو اصل دینی سرشموں سے روشناس کروایا جائے۔مذکورہ بالا مقاصد کے حصول کے لئے پانچ لاکھ روپے کے سرمایہ سے دی اور میٹل اینڈ ریلیجیں پبلیشنگ کا رپوریشن کے نام سے ایک اشاعتی ادارہ قائم کیا گیا ہے جس کے اغراض و مقاصد پوری تفصیل کے ساتھ کمپنی کے میمورنڈم اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن میں بیان کئے گئے ہیں۔اِن اغراض و مقاصد میں دیگر امور کے علاوہ قرآن مجید اور علوم قرآنیہ اور مختلف علوم و فنون پرمشتمل کتب کی طباعت و اشاعت، ان کی فراہمی اور فروخت کا اہتمام خاص طور پر قابل ذکر ہے۔سرمایہ : وہ کم سے کم سرمایہ جس سے حصص کی فروخت کی منظوری ہو سکتی ہے یہ ہے کہ پچاسی ہزار روپیہ کی مالیت کے حصص فروخت ہو جائیں اور اس مالیت کے حصص فروخت ہو چکے ہیں۔ابتدائی مصارف :۔اندازہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی مصارف چار ہزار روپیہ سے زیادہ نہ ہو گی ه وفات ۱۳ جنوری ۱۹۷۶ء / صلح ۱۳۵۵ هش *