تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 316
۲۹۹ فوری علاج کے لئے آپ یکم جولائی کو لاہور لائے گئے جہاں آپ نے بغرض علاج ساڑھے تین ماہ قیام فرمایا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہو گئی۔اور آپ 4 اکتو بر ۱۹۵۴ء کو لاہور سے ربوہ واپس تشریف نے آئے۔روانگی سے قبل حضرت میاں صاحب نے جماعت احمدیہ لاہور کے نام حسب ذیل پیغام اشاعت کے لئے عنایت فرمایا : میں لاہور سے ربوہ جاتے ہوئے احباب لاہور کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ساڑھے تین ماہ کے قیام لاہور میں نہ صرف میری صحت کیلئے دردِ دل سے دعائیں کیں۔بلکہ عیادت اور اخلاص اور محبت کے حق کا بھی کامل اسلامی نمونہ دکھایا۔جزاکم اللہ خیرا۔احباب دعا جاری رکھیں کہ اللّہ تعالیٰ مجھے جلد پوری شفا دیکر خدمت دین کی توفیق دے اور ہم سب کو حسنات دارین سے نوازے اور حافظ و ناصر ہویے الفضل ۲ جولائی و ۷ ار اکتوبر ۱۹۵۳ئه مطابق بر وفادار اخاء ۳۳۳ ش