تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 204 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 204

۱۹۴ سے پیدا شدہ خلا کو پر کیا۔اور جماعت کی روحانی اور اخلاقی تشنگی کو بجھانے کا موجب ہوا۔اور یہ سب کچھ اور یہ سب کچھ حضرت مصلح موعود کی ذاتی توجہ، دلچسپی اور دعاؤں کا نتیجہ تھا۔سید نا حضرت امیرالمومنین الصلح الموعود نے ۱۲ ماہ شہادت ۳۲ نماش کراچی میں صدر انجمن احمدیہ کا قیام مطابق ۱۴ را پریل ۱۹۵۳ء کو صدرانجمن حد یہ کراچی کے قیام کا اعلان فرمایا جس کے الفاظ یہ تھے:۔اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيطنِ الرَّحِيمِ بسم الله الرحمن الرحيم عمل لا وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الرد ناصير اعلان میں مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی تمام جماعت ہائے احمدیہ پاکستان کے نام یہ اعلان کرتا ہوں کہ آج سے کراچی میں ایک صدر انجمن احمدیہ قائم کی جاتی ہے میں اس صد را امین احمدیہ کو تمام پاکستان کی احمد یہ جماعتوں کے انتظام کا کامل طور پر مساوی حق دیتا ہوں۔اس سے میری مراد یہ ہے کہ ایک ہی وقت میں صدر انجمن احمد یہ رجسٹرڈ حال ربوہ کو بھی سلسلہ کے ان کاموں کے کرنیکا اختیار ہوگا جو جماعت نے اس کو سونے ہیں اور صدرانجمن احمدیہ کراچی کو بھی اختیار ہوگا کہ وہ انہی دائروں میں کام کر سکے۔میں تمام جماعت ہائے احمدیہ کو جو پاکستان کی کسی جگہ بھی واقع ہوں ہدایت کرتا ہوں کہ وہ آئندہ صدر انجمن احمدیہ کراچی کے ساتھ اسی طرح تعاون کریں جس طرح وہ صدر انجمن احمد یہ ربوہ کے ساتھ کر رہی ہیں۔اور اگر کسی وقت صدر انجمن احمدیر ربوہ اورصدرانجمن احمد یہ کراچی کی ہدایات ہیں اختلاف نظر آئے تو وہ صدر انجمن حمدیہ کراچی کی ہدایات کو تر جیح دیں لیکن میرے اس حکم کے یعنی نہیں کہ جماعتیں اپنا چندہ بھی کراچی بھیجوانا شروع کر دیں۔چندے وہ حسب دستور سابق ربوہ ہی بھجواتے رہیں۔سوائے اس کے کہ کسی ضرورت کی وجہ سے صدر انجمن احمدیہ کراچی کچھ حصہ چندہ کا کراچی بھیجنے کی ہدایت دے۔