تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 181 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 181

141 حضرت اقدس نے فرمایا۔میاں عمر الدین ! ہر سٹیشن پر ہی آجاتے ہو۔انہوں نے عرض کیا کہ حضور پھگواڑہ سے گاڑی بدل جائے گی اس لئے نا معلوم کب زیارت ہو۔آپ کو اس بات سے بہت خوشی ہوئی کہ حضرت اقدس کو میرا نام بھی یاد ہے۔آپ ایک مثالی احمدی تھے۔بڑی عمر کو پہنچے جانے کے باوجود صحت جسمانی اچھی رہی۔تجد با قاعدہ ادا کرتے تھے اور دیگر نوافل بھی۔حضرت مسیح موعود اور حضرت مصلح موعودؓ سے غایت درجہ عقیدت و محبت تھی۔ان کا نام سنتے ہی آنکھوں سے آنسو بہتے تھے۔ایک لمبے عرصہ تک جماعت احمدیہ بنگہ ضلع جالندھر کے سیکرٹری حال رہے۔حسب توفیق ہر قسم کے چندوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔نہایت مخلص اور غریب پرور تھے یہ آپ کا انتقال جھنگ میں ہوا جہاں آپ کے فرزند ڈاکٹر فضل حق صاحب پریکٹس کرتے ہیں۔آپ موصی تھے اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں سپرد خاک ہوئے۔- - حضرت شیخ محمد کرم الہی صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ پیٹیالہ (ولادت ۱۸۵۶ء بیعت ۲۸ فروری ۱۸۹۰ء۔وفات ۹ جون ۱۹۵۳ء ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تین سو تیرہ اصحاب کبار میں سے تھے اور حضرت اقدس نے ضمیمہ انجام آعظم کی فہرست میں آپ کا نام ۱۲۶ نمبر پر درج فرمایا ہے۔سلسلہ احمدیہ کی متعد د خدمات بجالانے کا آپ کو شرف حاصل ہوا۔منارۃ المسیح قادیان پر آپ کا نام چندہ دہندگان کی فہرست میں کنندہ ہے۔۶۱۹۲۳ سے مجلس مشاورت کی نمائندگی کے فرائض بھی بجا لاتے رہے اور تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں شامل ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا۔ہجرت ۱۹۴۷ء کے بعد کراچی میں آباد ہو گئے اور یہیں وفات پائی۔میاں جان محمد صاحب پینشنر سب انسپکٹر پولیس کیمپلپور (ولادت : اندازاً ۱۸۷۷ء ، - وفات : در جولائی ۱۱۹۵۳) ه روزنامه المصلح کراچی مورنہ ور وفا ۱۳۳۲ ہش / ۹ جولائی ۱۹۵۳ء (مضمون مکرم مولوی کرم البنی هاست ظفر مبلغ سپین سے ملخص ) رجسٹر بیعت اولی - ریکارڈ بہشتی مقبرہ ربوہ المصلح کراچی ۱۲ جون ۱۹۵۳ صفحہ ۸( مزید تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۶۴ صفحه (۴)