تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 176 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 176

بھی فوت نہیں ہوئی۔۱۶۶ آپ بڑے پرانے موصی تھے اور اپنی حیات ہی میں اپنا جائداد کا ایک حصہ صدر انجین احمدیہ کے نام منتقل کر دیا تھا۔آپ بڑے شجاع تھے اور دین کے معاملہ میں بڑی غیرت رکھتے تھے شدید سے شدید مخالفت کی بھی پروانہ کرتے تھے۔گودین کے معاملہ میں آپ بہت غیرت دکھاتے تھے مگر دنیا کے معاملات میں آپ بہت نرم دل تعلیم طبع واقع ہوئے تھے چنانچہ آپ کے کمین اور مزارعان اور دیگر رشتہ دار آپ سے بہت خوش تھے۔آپ کفایت شعار تھے لیکن سلسلہ کی ہر تحریک میں حصہ لیتے۔تحریک تجدید کا چندہ سابقون ہیں شامل ہونے کے لئے اُدھار بھی لے کر ادا کر دیا کرتے تھے۔حضرت حافظ صاحب صائب الرائے اور حاضر جواب تھے مشکل سے مشکل موقعہ پر بھی کوئی مناسب تدبیر آپ کو سوجھ جایا کرتی تھی " سے میاں عبد السمع صاحب نون ایڈووکیٹ سرگودھا ( خلف الرشید حافظ عبد العزیز صاحب نون ) کا تحریری بیان ہے کہ :۔حضرت حافظ عبد العزیز صاحب نون۔۔۔موضع حلال پور تحصیل بھلوال میں۔۔۔پیدا ہوئے۔انکے والد صاحب حافظ غلام محمد صاحب اور دادا حافظ غلام مصطفیٰ صاحب تھے۔اس سے اوپر بھی جہاں تک شجرہ نسب ملتا ہے سب جد امجد حفاظ قرآن کریم تھے بلکہ خواتین بھی قرآن کریم کی حافظ تھیں چنا نچہ والد صاحب کی بہنیں اور پھوپھیاں بھی حفاظ تھیں۔۔۔والد صاحب کے دادا حضرت حافظ غلام مصطفی صاحب مشہور قاری اور علم حدیث کے متجر عالم تھے۔جب حضرت امام مہدی کے ظہور کی علامات کسوفت خسوف (۱۸۹۴ء میں) ظاہر ہوئیں تو انہوں نے اعلان کر دیا کہ امام مہدی ظاہر ہو چکے ہیں لیکن ان کی جلد ہی وفات ہو گئی مگر ے آپ کا نام تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین کی مطبوعہ فہرست کے صفحہ ۳۲۰ پر درج ہے : که روز نامها المصلح" کراچی مورخه ۲۹ ظهور ۱۳۳۲ بهش سر اگست ۶۱۹۵۳ ه به