تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 132
۱۲۵ دین کی توفیق بخشے جو تمہار سے ذمہ لگائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں حاسدوں کے حسد اور کینہ وروں کے کہنے سے محفوظ رکھے۔وہ تمہارا خود حافظ و ناصر ہو اور تمہیں ان دشمنوں سے بھی بچائے جنہیں تم جانتے ہو اور ان دشمنوں سے بھی بچائے جنہیں تم نہیں جانتے ؟ اے اس بصیرت افروز تقریر کے بعد حضور نے لمبی دعا فرمائی اور پھر تمام حاضرین مجلس اور کارکنان میں شیرینی تقسیم کی گئی اور یہ خوشکن اور روح پرور تقریب ختم ہوئی متعد د دوستوں نے اس تاریخی تقریب کے فوٹو لئے۔غرض خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ تقریب نہایت خیر و خوبی اور عمدگی اور ظاہری و باطنی شان کے ساتھ سر انجام پائی۔اس تقریب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے جن دوستوں نے سرگرمی سے حصہ لیا ان میں ہر دو عمارتوں کے نگران حضرت خواجہ عبید اللہ صاحب ایس۔ڈی۔او اور چوہدری عبد اللطیف صاب اوور سیئٹر اور ان کا عملہ بھی شامل تھا۔اس تقریب کی خوشی میں ۲۱ نومبر بروز ہفتہ وفاتر میں عام تعطیل کی گئی ہے استید نا حضرت مصلح موعود نے نومبر ۱۹۳۴ء تحریک جدید کے پہلے انیس سالہ دور کا کامیاب اختتام میں تحریک جدید کا آغاز فرمایا۔ابتداء یہ تحریک تین سالوں کی تھی پھر وہ دنئی سال تک ممند کی گئی اور پھر اس کے لئے انیس سال کی بعد لگائی گئی جو اللہ تعالے کے فضل سے اس سال اکتوبر ۱۹۵۳ء میں بخیر و خوبی اختتام کو پہنچی اور تحریک جدید کے دور ثانی کے دفتر اول کے سال اول کا آغاز ہوا۔سید نا حضرت مصلح موعود نے ۲۷ نومبر ۱۹۵۳ء کے خطبہ میں جو حضور نے مسجد مبارک ربوہ میں ارشاد فرما یا تحریک جدید کے انیس سالہ دور اول کے پورے ہونے اور اس کے دوسرے انیس سالہ دور کے شروع ہونے کا اعلان فرمایا اور اس عالمگیر تبلیغی تحریک میں شرکت کرنے والوں کی نسبت ایک مستقل اور دائمی ہدایت بھی جاری فرمائی جو حضور کے الفاظ میں حسب ذیل تھی :- ویکس نے سوچا ہے کہ اب تحریک جدید کی یہ شکل کر دی جائے کہ ہر دفتر جو بنے گا اس کے دورہ اول اور دور ثانی بنتے چلے بھائیں اور ہر ایک 19 سال کا ہوتا له روزنامه الفضل" دیوه ۲۵ دسمبر ۱۹۵۵ء مث تا حث : که روزنامه المصلح ۲۷ نبوت ۳۳۲اہش / ۲۷ نومبر ۱۹۵۳ء ص :