تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 118 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 118

HI و کلاء صاحبان تحریک جدید حضور ایدہ اللہ کا استقبال کریں گے۔دوم۔استقبال کے بعد حضور پہلے دفاتر تحریک جدید میں تشریف لے جائیں گے اور نئی عمارت کے کمروں کا معائنہ فرمائیں گے معائنہ کے وقت سارہ اللہ اپنے اپنے کمروں میں حسب دستور کام کرتا رہے گا البتہ وکیل اعلیٰ صاحب تحریک جدید حضور کے ساتھ ہوں گے اور ہر صیغہ کا وکیل یا افسر اپنے اپنے کمرے کے دروازہ پر حضور کا استقبال کر کے حضور کو اپنے اپنے کمرہ کا معائنہ کرائے گا۔سوم - معائنہ سے فارغ ہونے کے بعد حضور تحریک جدید کے ہال میں تشریف لے جائیں گے اور وہاں افتتاحی دعا فرمائیں گے۔اس موقعہ پر تحریک جدید کے تمام کارکنان دعا میں شریک ہوں گے۔چہارم۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ دفاتر تحریک جدید میں افتتاحی دعا سے فارغ ہو کر حضور دفاتر صد را نمی تمدید میں تشریف لائیں گے اور دفاتر کے کمروں کا معائنہ فرمائیں گے۔اس وقت صرف ناظر صاحب اعلی صدر انجمن احمدیہ کو حضور کی معیت کا شرف حاصل ہو سکے گا اور انجمن کا باقی عملہ اپنے اپنے کمروں میں حسب معمول کام کرتا رہیگا البتہ ہر گرہ کے دروازہ پر متعلقہ ناظر یا افسر صیفہ حضور کا استقبال کر کے اپنے اپنے کمرہ کا معائنہ کرائے گا۔پنجم۔اس معائنہ سے فارغ ہونے کے بعد تلاوت قرآن مجید اور وتر میں سے کوئی نظم پڑھی جائیگی اور پھر حضور کی خدمت میں صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کی طرف سے ایڈریس پیش کئے جائیں گے جس میں ہر دو انجمنوں کے عملہ کے علاوہ صحابہ اور مہمانان و دیگر حاضرین شریک ہوں گے۔شتم بالآخر احاطہ دفا تر صدر انجمن احمدیہ میں تحریک جدید اور صدر انجمن احمدیہ کی ایک متحدہ پارٹی ہوگی جس میں مختصر سا ناشتہ پیش کیا جائے گا۔ہفتم۔حضور کی تشریف آوری پر دو بکر سے دفاتر صدر انجمن احمدیہ اور ڈومکبرے دفاتر تحریک جدید کی جانب سے بطور صدقہ ذبح کئے جائیں گے۔ان میں سے ایک ایک بکرا تو صدرانجمن احمدیہ اور تحریک جدید کی طرف سے ہو گا اور ایک ایک بکرا ہر دو اداروں کے عملہ کی طرف سے ہو گا۔ہشتم۔معائنہ کے وقت ہر دو شمار توں پر حکومت پاکستان کا جھنڈا اور لو ائے احمدیت اورائے جائیں گے۔ہم۔مشترکہ جلسہ اور اجتماعی دعا کے لئے احاطہ صدر انجمن احمدیہ میں ایک وسیع شامیانہ لگایا جائے گا اور دوستوں کو اس تقریب میں شمولیت کے لئے دعوت نامے جاری کئے جائیں گے جن میں ذیل کے طبقات کو