تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 96 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 96

کی وجہ سے بعض ایسی دیواریں قائم ہوگئی ہیں کہ اب سوائے خدا تعالیٰ کے کوئی انہیں توڑ نہیں سکتا تم اگر یہ سجھتے ہو کہ ہم تدبیر سے انہیں توڑیں گے تو یہ غلط ہے خدا تعالیٰ ہی انہیں توڑے تو توڑے اور اس کی یہی صورت ہے کہ تم دعائیں کرو اور ذکر الہی کرو یہی ذرائع ہیں جن سے یہ دیواریں ٹوٹ سکتی ہیں اور کامیابی ہو سکتی ہے لیکن افسوس ہے کہ میرے پاس رپورٹیں آرہی ہیں کہ نوجوانوں میں نماز اور دعا کی اتنی عادت نہیں رہی جتنی پرانے لوگوں میں تھی اور یہ نہایت خطرناک بات ہے تمہارے لئے تو پرانے لوگوں سے زیادہ فتنے ہیں اس لئے پہلوں کے مقابلہ میں تمہارے سامنے بہت زیادہ مشکلات ہیں اور ان کو دور کرنا اور ان کا مقابلہ کرنا تمہارے لیس اور قابو میں نہیں اس کا مقابلہ تو وہی کرے گا جو خدا تعالیٰ ایک پہنچ سکے اور جب خدا تعالیٰ کسی بات میں دخل دیتا ہے تو وہ آپ ہی آپ حل ہو جاتی ہے۔پس اگر تم نے موجودہ مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے تو تمہیں اپنے اندر اصلاح پیدا کرنی چاہیئے میں نے پہلے بھی جماعت کو توجہ دلائی ہے اور اب پھر توجہ دلاتا ہوں کہ تمہاری عوض نعرے اور کیڑیاں نہیں نعرے اور کبڈیاں بالکل بیکار ہیں یہ نعرے اور کبڈیاں تو بالکل ایسے ہی ہیں جیسے کوئی شخص کپڑے پہنے تو ان پر فیتے سے اپنا نام بھی لکھوالے یہ بیکار چیزیں ہیں۔تم نمازوں اور دعاؤں میں ترقی کرو اور نہ صرف خود ترقی کرو بلکہ ہر شخص اپنے ہمسایہ کو دیکھے اور اس کی نگرانی کر سے تا کہ ساری جماعت اس کام میں لگ جائے۔تم محمد کی عادت پیدانہ کرو بلکہ آپس میں تعاون کی روح پیدا کر وہ خدام الاحمدیہ کی تنظیم تمہارے لئے ٹرینگ کے طور پر ہے تا کہ جب تمہیں خدمت کا موقعہ ملے تو تم میں اتنی قابلیت ہو کہ تم امیر بن جاؤ یا سیکرٹری بن جاؤ اس لئے تمہیں جماعت کے عہدیداروں سے بجائے ٹکراؤ کے تعاون سے کام لینا چاہئیے تم اپنی ذکر الہی کی عادت اور اخلاص اور نمازوں کو درست که وجب یہ چیزیں درست ہو جائیں گی تو خود بخود لوگ تمہیں آگے لے آئیں گے اور یہ شکوے سب ختم ہو جائیں گے۔تم اپنے اندر نماز کی پابندی کی عادت پیدا کرو اور جھوٹ سے بکلی پر ہیز کرو جھوٹ ایسی چیز ہے کہ اگر انسان اس کو چھوڑ د سے تو اس کی دھاک بیٹھ جاتی ہے۔جھوٹ کو انسان سب سے زیادہ چھپاتا ہے لیکن سب سے زیادہ وہی ظاہر ہوتا ہے۔جھوٹ ایک ایسی بدی ہے کہ عام لوگ